دنیا کے سب سے کم عمر حکمران

حال ہی میں 39 سالہ امینیوئل میکخواں فرانس کی تاریخ کا سب سے کم عمر صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ امینیوئل کے انتخاب ساتھ ہی لوئی نپولین بونا پارٹ کا قائم کردرہ 170 سالہ پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے - نپولین بونا پارٹ جب 1848 میں صدر منتخب ہوئے ان کی عمر صرف 40 برس تھی- تاہم اس وقت دنیا کے دیگر ممالک میکخواں سے بھی کم عمر رہنما برسرِ اقتدار ہیں- جن کے بارے میں ہم آج کے آرٹیکل میں جانیں گے-

image


جوری ریتاس
38 سالہ جوری ریتاس سال 2016 میں جمہوریہ اسٹونیا کے وزیراعظم منتخب ہوئے- یہ ایک مخلوط حکومت کے انتخاب کی صورت میں برسرِ اقتدار آئے ہیں- ایسٹونیا سابقہ سوویت یونین کا ہی ایک جصہ ہے اور جوری کو بلقانی ریاست میں روسی زبان بولنے والی ابادی کے درمیان بےپناہ مقبولیت حاصل ہے-

image


وولودی میر گروئسمان
38 سالہ وولودی یوکرین کے وزیراعظم ہیں اور یوکرین بھی سابق روسی ریاست بلقان کا ہی ایک ٹکڑا ہے- تاہم اس ملک کی اصل باگ دوڑ صدر کے ہاتھوں میں ہوتی ہے جو کہ پیترو پوروشنکو ہیں- یوکرین یورپ کا دوسرا بڑا ملک ہے-

image


شیخ تمیم بن حماد الثانی
36 سالہ شیخ تمیم قطر کے شاہی حکمران ہیں اور انہوں نے برطانیہ کی مشہورِ زمانہ سینڈہرسٹ فوجی اکیڈمی سے تربیت حاصل کی ہے- شیخ تمیم قطر کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر کے منصب پر بھی فائز ہیں- شیخ تمیم نے اپنے والد سے قطر کی باگ دوڑ سنبھالی تھی-

image


جگمے کھیسار نامگیل وانچک
یہ سال 2006 سے بھوٹان کے شہنشاہ ہیں اور ان کی عمر صرف 37 برس ہے- تاہم یہ شہنشاہیت کا خاتمہ اور آئینی حکومت کا نفاذ چاہتے ہیں- ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بغیر ماحول اور ثقافت کو نقصان پہنچائے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں- جگمے کو عوام میں بےپناہ مقبولیت حاصل ہے-

image


کم جونگ ان
یوں تو عام طور پر شمالی کوریا کو ایک متنازعہ ملک سمجھا جاتا ہے تاہم اس کے سربراہ کم جونگ ان کو دنیا کے دوسرے کم عمر ترین سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے- کم جونگ ان سال 2012 سے اقتدار میں ہیں اور ان کی عمر 34 سال ہے- کم جونگ ان براہ راست جوہری ہتھیاروں اور دور مار میزائل پروگرام کی تیاری کی نگرانی کرتے ہیں۔

image


وینیسا ڈی امبروسیو
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دنیا کے انتہائی چھوٹے ملک کی سربراہ کو ہی سب سے کم عمر حکمران ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- وینیسا ڈی امبروسیو کی عمر صرف 29 سال ہے اور یہ سان مرینو کی سربراہ ہیں جس کی آبادی صرف 33 ہزار افراد پر مشتمل ہے- اٹلی نے چاروں جانب سے اس ملک کا احاطہ کیا ہوا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These youngest Presidents and Leaders came into power as the young and now, Vanessa D’Ambrosio is on top of the list of world’s youngest presidents. While Supreme Leader of North Korea moves to the second position. Their reign is a gradual revolution of the young generation of leaders around the globe.