پاکستان آٹو سیکٹر٬ 6 ماہ میں 6 شاندار گاڑیاں متعارف

گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت نے متاثر کن حد تک ترقی کی ہے- اور اس سیکٹر میں خریداروں کی ترجیحات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں- تاہم اس کامیابی میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسی کی بدولت پاکستان کی آٹو انڈسٹری ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے- پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 6 شاندار اور جدید گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں اور یہ سلسلہ بھی ابھی تھما بھی نہیں ہے- متعارف کروائی جانے والی ان 6 گاڑیوں نے بہت کم وقت میں بڑی تعداد میں خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے-


Toyota Hilux Revo
یہ خوبصورت گاڑی گزشتہ سال دسمبر میں متعارف کروائی گئی ہے- Revo کی 5 مختلف اقسام متعارف کروائی گئیں جن میں REVO V Grade (Full Spec A/T), G Grade (M/T and A/T), E Grade (M/T), Single Cabin 4×2 & 4×4 اور Deckless شامل ہیں- ان میں سے 4×4 کار اور 4×2 کار میں موجود 5 گئیر خصوصیت انہیں دوسری گاڑیوں سے ممتاز بناتی ہے-

image


Toyota Fortuner
ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے دسمبر 2016 میں ایک ہی ایونٹ میں Revo کے علاوہ Toyota Fortuner بھی متعارف کروائی گئی- کمپنی کی جانب سے اس جدید اور خوبصورت گاڑی کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے- اس گاڑی کی سیکنڈ جنریشن آٹومیٹک گئیر کی سہولت بھی موجود ہوگی-

image


Suzuki Vitara
جہاں ایک جانب مشہور پاکستانی اداکار فواد خان کو Suzuki Vitara کے سفیر کے طور پر دیکھا گیا وہیں دوسری طرف سوزوکی کمپنی اپنی اس نئی کار کو “ گیم چینجر “ کے طور پر دیکھ رہی ہے- اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وٹارا ہمیں سوزوکی کمپنی کی سڑکوں پر موجود عام مصنوعات سے بالکل مختلف دکھائی دیتی ہے- اس گاڑی کا براہ راست مقابلہ Honda Vezel سے ہے-

image


Suzuki Ciaz
سوزوکی وٹارا کے ساتھ جہاں فواد خان کا نام جڑا ہے وہیں سوزوکی کمپنی کی اس نئی کار کے ساتھ بھی شہریار منور جیسا بڑا نام وابستہ ہے- Suzuki Ciaz رواں سال فروری میں متعارف کروائی گئی ہے جو کہ ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سٹی کے ایک بڑے حریف کے طور پر سامنے آئی ہے- اس گاڑی کی دو اقسام متعارف کروائی گئی ہیں ایک مینول اور دوسری آٹومیٹک جن کی بالترتیب قیمتیں 18 لاکھ 50 ہزار اور 19 لاکھ 90 ہزار ہیں-

image


Honda BR-V
یہ 7 نشستوں کی حامل کار ہے جسے ہونڈا کمپنی نے رواں سال مارچ میں متعارف کروایا ہے- اس گاڑی کے خریداروں کی جانب سے کافی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اسے بے انتہا پسند کیا گیا ہے- یہی وجہ ہے انتہائی مختصر عرصے میں یہ گاڑی بہت بڑی تعداد میں سڑکوں پر دکھائی دیتی ہے- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی گاڑیوں کی مارکیٹ میں اس کا غلبہ ہے-

image


Suzuki Cultus
Suzuki Celerio گزشتہ ماہ اپریل میں سوزوکی کمپنی کی کامیاب ترین گاڑی Suzuki Cultus کی جگہ متعارف کروائی گئی ہے- مناسب قیمت کے اعتبار سے یہ گاڑی پاکستان کے متوسط طبقے کے لیے بہترین قرار دی جارہی ہے- سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ وی ایکس ایل کی قیمت 13 لاکھ 90 ہزار مقرر کی گئی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The auto sector has shown an impressive growth in recent years. The sector has seen a massive change in terms of demand, and not to forget that foreign investors are eager and keen on investing in Pakistan’ automotive industry. That’s not all, in the past 6 months only, 6 new cars have been introduced, and more are yet to come! Here’s a rewind to the last 6 months.