10 سالہ بچی نے خود کو مگرمچھ سے کیسے بچایا؟ آپ بھی جانیے

امریکہ کے شہر اورلینڈو کے نزدیک واقع Mary Jane نامی جھیل سے ایک مگرمچھ نے باہر نکل کر قریب موجود 10 سالہ بچی پر حملہ کردیا اور اس کی ٹانگ اپنے منہ میں دبا لی-
 

image

یقیناً یہ خوفزدہ کردینے والے لمحات تھے لیکن ایسے وقت میں بھی اس بچی نے ایسا کام کیا کہ مگرمچھ نے نہ صرف اس کی ٹانگ چھوڑی بلکہ اسے مجبوراً بھاگنا بھی پڑا-

عینی شاہدین کے مطابق جب 9 فٹ لمبے مگرمچھ نے بچی کی ٹانگ اپنے منہ میں دبائی تو اس نے مدد کے لیے پکارنا شروع کردیا اور ساتھ ہی اپنی دو انگلیاں مگرمچھ کی ناک میں داخل کردیں اور دوسرے ہاتھ مگرمچھ کا منہ کھولنے کی کوشش کرنے لگی-

اس صورتحال میں مگرمچھ کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا اور وہ اپنا منہ کھولنے پر مجبور ہوگیا اور اس طرح بچی اپنی ٹانگ مگرمچھ سے آزاد کروانے میں کامیاب ہوگئی- مگرمچھ کے اس حملے میں بچی کی ٹانگ پر 10 ٹانکے تو آئے لیکن اس کی جان مکمل طور پر محفوظ رہی-
 

image


اس بہادر بچی کا کہنا ہے کہ “ مگرمچھ سے بچنے کا یہ طریقہ میں نے گیٹرلینڈ وائلڈ لائف پارک میں سیکھا تھا اور اسی طریقے نے آج میری جان بچائی ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

A 10-year-old Florida girl managed to fight off an alligator that attacked her on Saturday at Lake Mary Jane near Orlando. The girl’s family says their daughter is already out of the hospital, but she did need stitches.