دِکھاوا

پاکستان میں کچھ باتیں ہیں جن کا کو ئی مقصد نہ ہوتے ہوئے بھی وہ عام طور پر نظر آتی ہیں یہ باتیں ہے تو بہت معمولی معمولی سی لیکن قابل فکر اور قابل غور باتیں جن کے نہ کرنے سے تو شائد انسانی زندگی پر کوئی خاص اثر نہ پڑے لیکن ان پر پرعمل ہونے سے انسان بہت ساری اخلاقی امراض میں مبتٰلا ہوجاتا ہے اور عام طور پر معاشرہ میں بگاڑ کی وجہ بنتا ہے انسان کی ان باتوں کی وجہ سے دوسرے انسان بہت متاثر ہوتے ہیں ان باتوں کا انسان کی زندگی میں ہونا اتنا ضروری نہیں جتنا کہ ان کا نہ ہونا ضروری ہے آج کل اگر بغور جائزہ لیا جائے تو بہت سارے لوگ اس مرض میں مبتٰلا ہوتے جا رہے ہیں جبکہ انسان تو پہلے ہی بہت ساری اخلاقی امراض کا شکار دکھائی دیتا ہے جن میں جھوٹ۔خوشامد۔غرور تکبر۔بغض کینہ۔ غیبت۔ حسد۔ منافقت اور دیگر اخلاقی بیماریاں شامل ہیں لیکن آج کل دِکھاوا بھی کسی بیماری سے کم نہیں آج کل یہ مرض اتنی عام ہوتی جارہی ہے کہ اس سے معاشی بگاڑ شدت اختیار کرتا جارہا ہے آج کل بیشتر لوگ اس بیماری کا شکار ہیں بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ دِکھاوا وقت کی ضرورت بن چکا ہے تو غلط نہیں ہو گا آج کل دکھاوا اتنا عام ہوچکا ہے کہ انسان کے ہر قول وفعل میں دکھاوا نطر آتا ہے حالانکہ اگر اخلاقی نظریہ سے سے دیکھا جائے تو یہ ایک غیر اخلاقی حرکت ہے آج بہت سے کام ہیں جن میں اگر دکھاوا کا تڑکا نہ لگایا جائے تو وہ کام پاۂ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا آج شادی بیاہ مشکل کیوں ہو گئے ہیں کہ ہم میں دکھاوا کا عنصر اس قدر بڑھ چکا ہے کہ آج ہم سب دنیا کو دکھانے کے لیئے کرتے ہیں آج کل ہم صرف اپنی جھوٹی شان و شوکت اور انا کی خاطر اپنی حیثیت سے بڑھ کر شادیوں پر خرچ کر ڈالتے ہیں اور اپنی عزت بچانے کی خاطر ادھار لے لیتے ہیں اور سالوں قرضہ اتارنے میں لگا دیتے ہیں یہی اگر ہم اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کریں تو قرضہ جیسی اذیت سے بچ سکتے ہیں لیکن آج ہم سوچتے ہیں کہ فلاں نے نے شادی پر اتنا لگایا تو ہم کیوں پیچھے رہ جائیں لوگ کیا کہیں گے لوگ باتیں بنائیں گے اسی طرح ہم دکھاوا کرنے کیلئے ہر کام کرنے کو تیار ہوتے ہیں مثال کے طور پر اگر کسی کے پاس ایک اچھی چیز ہے تو ہم اپنی معاشی حالت دیکھی بغیر وہ چیز حاصل کرنے ہر جائز ناجائز کام کرنے کیلئے تیا ہو جاتے ہیں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آج دِکھاوا ہے آج کل زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جو کہ اس دکھاوا کی مرض میں مبتٰلا ہیں اسلام اس سے سختی سے سے منع کرتا ہے کیونکہ دکھاوا ایک ایسی مرض ہے جس کو لگ جائے وہ ذہنی مریض بن جاتا ہے وہ ہر وقت دہنی انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور انسان ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں مبتٰلا ہی رہتا ہے کیونکہ دِکھاوا ہمیشہ وہی انسان کرتا ہے جو کہ حقیت پسند نہیں ہوتا دکاوا مردوں کی نسبت عوتوں میں زیادہ دیکھنے کو کو ملتا ہیجیسے عورتیں ایک دوسرے کے دیکھا دیکھی میں بہت سارے کام ایسے کر جاتی ہیں جب حقیقت کھلتی ہین تو ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت سارے کام ہوتے ہیں آج کے جدید دور میں اگر ہم حقیقت پسندی کو اپنائیں تو ہم بہت ساری اخلاقی امراض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے اگر ہمارے پاس اچھا لباس نہیں ہے تو ہم اپنی شان بڑھانے کیلئے کسی سے مانگ کر اپنی شان بھرہانے کیلئے حقیقت سے منہ موڑ لیتے ہیں جس طرح تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں بالکل اسی طرح آج انسان کی زندگی کے دو رخ ہیں ایک روشن اور ایک تاریک ہم ہر ایک کے سامنے اپنا روشن رخ ہی پیش کرتے ہیں ہر انسان میں جہان بہت ساری خوبیاں ہیں وہاں خامیاں بھی ہو گی ہمیں خامیاں چھپانے کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہئے تا کہ ہمیں کسی طرح کے دکھوا کی ضرورت ہی نہ پیش آئے ٓج کا دور ایسا ہے کہ انسان کو کو جو نظر آرہا ہوتا ہے اصل میں وہ ہوتا نہیں ہیاگر غور کریں تو سیاستدان جو نظر آتے ہیں وہ نہیں ہوتے وہ دکھاوا کرنے کیلئے ووٹ لینے کے لئیے کیا کیا نہیں کرتے لیکن جب ان کو اقتدار مل جاتا ہے تو ان لوگوں کی حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ ان کے سب وعدے جھوٹے تھے جو وہ کررہے تھے سب دِکھاوا تھا دکھاوا کا دوسرا نام دھوکہ دینا ہے جیسا کہ عام زندگی میں دیکھنے کو ملتا ہے جیسے بعض لوگ ہر کام میں دکھاوا زیادہ کرتے ہیں تا کہ لوگ ان سے متاثر ہو کر ان کی عزت کریں ان کا نام ہو لیکن وہ لوگ اندر سے خودغرض ہوتے ہیں دکھاوا کتنا بھی اچھا کیوں نہ ہو دکھاوا ہی ہوتا ہے کیوں کہ حقیقت کو چھپانا بہت مشکل ہوتا ہے ایک دن ظاہر ہو ہی جاتی ہے بقول شاعر
خوشبو آنہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے
سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے

اس لیئے انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے دِکھاے کی زندگی نہیں جینا چاہیئے دکھاوا ایک بہت بڑا جھوٹ ہے جو کہ ہم اپنی انا اپنی عزت بچانے کیلئے بولتے ہیں لیکن اس کے ساتھ بہت سارے اور جھوٹ بھی بولنے پرتے ہیں اور انسان گناہوں کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے دینی و دنیاوی لحاظ سے دکھاوا کا بس نقصان ہی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لیئے اس سے بچنے میں ہی دانائی ہے ایک عام انسان خود کو ڈاکٹر ظاہر کرے تو وقتی طور پر تو سب مان لیں گے لیکن جب حقیقت کھلے گی تو اس بندے کو کتنی شرمندگی اُٹھانی پڑے گیاس لیئے انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیئے دکاوے کی زندگی شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے

azhar i iqbal
About the Author: azhar i iqbal Read More Articles by azhar i iqbal: 41 Articles with 38319 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.