پی آئی اے کے شرمناک کارنامے٬ کبھی چینی خاتون کاکپٹ میں تو کبھی ائیرہوسٹس گرفتار

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے اب ایک متنازعہ ائیر لائن بن چکی ہے- آئے روز پی آئی اے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی شرمناک اور افسوسناک واقعہ یا قصہ سنا جاتا ہے- اور انہی متنازعہ وجوہات اور لاپروائیوں نے قومی ائیر لائن کی ساکھ کو شدید متاثر کیا ہے- ہم یہاں پی آئی اے کے چند ایسے “کارناموں“ کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن میں نہ صرف قومی ائیر لائن کی ساکھ کو بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کو شدید نقصان پہنچایا گیا- اور بعض واقعات تو ایسے ہیں جن میں جہاز میں سوار مسافروں کی جانیں بھی داؤ پر لگ گئیں-


چینی خاتون پائلٹ کے کیبن میں
سب سے پہلے بات کرتے ہیں پی آئی اے کے حالیہ کارنامے کی- پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی- اس ویڈیو میں پی آئی اے کی فلائٹ 853 میں ایک چینی خاتون کو پائلٹ کے کیبن سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے- ان چینی خاتون نے دورانِ پرواز دو گھنٹے کاکپٹ میں اکیلے گزارے جبکہ اس دوران پائلٹ کے علاوہ پی آئی اے کا کوئی بھی دوسرا اسٹاف ممبر کیبن میں موجود نہیں تھا- رپورٹ کے مطابق اس جہاز کے کپتان شہزاد عزیز نے اس چینی خاتون کو خود کیبن میں آنے کی دعوت دی تھی- پی آئی اے کا یہ طیارہ ٹوکیو سے بیجنگ جارہا تھا اور خاتون اس وقت کیبن سے دوبارہ واپس باہر آئی جب طیارہ بیجنگ ائیرپورٹ پر اتر چکا تھا- ایک مسافر نے ان لمحات کو اپنے کیمرے پر محفوظ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شئیر کردیا- دوسری جانب پی آئی اے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں- تاہم پائلٹ کے اس اقدام کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جارہا ہے-

image


دورانِ پرواز قومی ائیر لائن کے پائلٹ سوتے ہوئے
پی آئی اے سے وابستہ یہ انوکھا واقعہ بھی سے چار روز قبل ہی پیش آیا- یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ دورانِ پرواز پی آئی اے کی فلائٹ PK-786 کے پائلٹ کو آرام سے اپنی نیند پوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے- یہ فلائٹ اسلام آباد سے لندن کی جانب سفر کر رہی تھی جبکہ فلائٹ کے کپتان عامر ہاشمی بزنس کلاس میں مزے سے سوتے ہوئے پائے گئے- مسافروں نے جب یہ منظر دیکھا تو انتہائی پریشان ہوگئے اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کو شکایت کر ڈالی- دورانِ پرواز کاکپٹ میں صرف دو فرسٹ آفیسر موجود تھے جو جہاز کی کمانڈ سنبھالے ہوئے تھے- کپتان صاحب کی اس حرکت کا یہ کہہ کر دفاع کیا جارہا ہے کہ کاکپٹ میں موجود آفیسرز انتہائی باصلاحیت تھے اور جہاز اڑانا جانتے تھے- تاہم ان الفاظ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کپتان کی کوئی ذمہ داری نہیں رہی-

image


پی آئی اے ائیرہوسٹس رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
یوں تو ہماری قومی ائیر لائن سے کئی افسوسناک اور شرمناک واقعات وابستہ ہیں لیکن ان سب میں پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے واقعے نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیا- پی آئی اے کی ائیرہوسٹس افشاں خالد کو ایک شاپنگ سینٹر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے اشیاﺀ چراتے ہوئے پکڑوا دیا- اس واقعے نے صرف قومی ائیر لائن ہی نہیں بلکہ ملک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا- یہ شرمناک واقعہ فرانس میں پیش آیا جہاں پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر نے 5 گھنٹے کی بھاگ دوڑ کے بعد محترمہ کو ضمانت پر رہا کروایا-

image


پی آئی اے ائیرہوسٹس ڈھائی کلو گرام سونا اور منشیات
سال 2016 اگست میں پی آئی اے کی ایک ائیرہوسٹس کو ڈھائی کلو گرام سونے کے ساتھ سے گرفتار کرلیا گیا- یہ ائیرہوسٹس لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نیویارک کی جانب سفر کر رہی تھی- اسی طرح ایک واقعے میں اٹلی میں پی آئی اے کی ایک ائیرہوسٹس کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا-ان تمام شرمناک واقعات کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کے لیے ضروری ہے کہ ملازمین بھرتی کرتے ہوئے مکمل چھان بین کیا کرے تاکہ نہ صرف قومی ائیر لائن کی بلکہ ملک کی ساکھ کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے-

image


مسافروں نے کھڑے ہو کر سفر کیا
اب تک آپ بسوں یا ٹرینوں میں لوگوں کو کھڑے ہو کر سفر کرتے دیکھتے آئے ہوں گے لیکن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یہ اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے کہ اس کے ایک جہاز میں مسافروں نے کھڑے ہو کر سفر کیا-جی ہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 743 کراچی سے مدینہ جارہی تھی اور اس پرواز میں اضافی مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے 7 مسافر ایسے بھی تھے جنہوں نے 3 گھنٹے پر محیط یہ سفر کھڑے ہو کر طے کیا- 409 نشستوں والی پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز میں 416 مسافر سوار تھے- اضافی مسافروں کو جاری کیے جانے والے بورڈنگ پاسز ہاتھ سے تحریر کردہ تھے جبکہ گراؤنڈ ٹریفک اسٹاف کے پاس موجود کمپیوٹرائزد فہرست میں بھی اضافی مسافروں کا کوئی ذکر نہیں تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Controversial Airlines, it might be the time the PIA decided to change its name. The national air carrier of Pakistan has been marred with controversies and lacklustreness due to a host of different reasons. The embarrassing incidents of PIA have a vast range of variety, however, this has to be the most embarrassing incident yet.