زندہ دفن کیے جانے والے افراد کی دل دہلا دینے والی داستانیں

کسی شخص کے مرنے کا سب سے بدترین طریقہ یہ ہے کہ اسے زندہ دفن کردیا جائے- اور یہ کوئی پرانی بات نہیں ہے بلکہ آج بھی لوگوں کے زندہ دفن ہونے کا خوف ہمارے معاشرے میں موجود ہے- جہاں ایک جانب سائنس بے انتہا ترقی کرچکی ہے وہیں اب بھی اکثر بار موت کی غلط تصدیق کردی جاتی ہے اور زندہ انسان مردہ سمجھ کر دفنا دیا جاتا ہے- ہم یہاں زندہ دفن کیے جانے والے چند افراد کی دل دہلا دینے والی داستانیں بیان کر رہے ہیں جن میں سے کچھ بچ بھی گئے اور بعض کی حقیقی موت واقع ہوگئی-
 

Crushed by Fear
روسی شہر Vologda کے ایک شخص نے اپنے دوست کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اسے زندہ دفن کرے گا تاکہ اس میں سے موت کا خوف کم ہوسکے- تاہم اگلے دن جب قبر کھودی کی گئی تو اس شخص کی موت واقع ہوچکی ہے جس کا سبب موت کا خوف ہی تھا-

image


Neysi Perez
سال 2015 میں نیسی کو ہنڈراس میں دفن کیا گیا- تاہم اس کے خاندان کے کہنا ہے کہ انہوں نے تابوت سے چیخنے کی آوازیں سنیں- تاہم جب تک نیسی کی فیملی تابوت کو قبر سے واپس نکالنے میں کامیاب ہوئی تب تک نیسی کی حقیقی موت واقع ہوچکی تھی- جبکہ اس وقت نیسی کا جسم گرم تھا- ڈاکٹروں کے مطابق نیسی کی موت کی غلط تصدیق کی گئی تھی-

image


Sipho William Mdletshe
1993 میں جنوبی افریقہ میں Sipho اور اس کا منگیتر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے- اس حادثے کے نتیجے میں Sipho کے منگیتر کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی گئی- خوش قسمتی سے مردہ خانے کے ملازمین نے منگیتر کی چیخنے چلانے کی آوازیں سنیں تو اسے واپس زندہ باہر نکالا-

image


Virginia Macdonald
1851 میں ورجینیا نیویارک میں اپنے والد کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور ایک بیماری کی نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی- ورجینیا کو ایک تابوت میں منتقل کر کے بروکلین میں دفن کر دیا گیا- تاہم اس کی والدہ نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا کہ اس کی بیٹی مر چکی ہے اور وہ لوگوں کو دوبارہ قبر کھولنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگئی- تحقیق کاروں نے جب دوبارہ قبر کھولی تو ان پر انکشاف ہوا کہ ورجینیا کو واقعی زندہ دفن کیا گیا تھا اور اس کا ثبوت تابوت کے اندرونی حصے پر موجود ناخنوں کے نشان تھے-

image


Angelo Hays
فرانسیسی قصبے St. Quentin de Chalais میں اینگیلو کی ایک موٹر سائیکل حادثے میں موت واقع ہوگئی اور سے دفنا دیا گیا- چند روز بعد ایک انشورنس انسپکٹر نے اپنی دفتری کاروائی کی تکمیل کے لیے قبر کو دوبارہ کھولا تو اس نے اینگلو زندہ پایا- یہاں تک کہ اینگیلو سانس بھی لے رہا تھا-

image


Essie Dunbar
1915 میں جنوبی کیرولینا کی رہائشی Essie Dunbar کی موت واقع ہوگئی- تاہم اس کی بہن Essie Dunbar کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دیر سے پہنچی اور اس نے آتی ہی مطالبہ کیا کہ تابوت کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ وہ آخری بار اپنی بہن کو دیکھ سکے- یہ تابوت کھولنا ہی Essie Dunbar
کے لیے خوش قسمتی کا باعث بنا کیونکہ وہ زندہ تھی اور مزید اگلے 50 سال تک زندہ رہی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

When you think about the worst ways to die, being buried alive probably doesn’t cross your mind, but not long ago this was one of society’s biggest fears. There were even emergency coffins constructed that had telephones. Fortunately, medical science has advanced so we are better able to tell when somebody is really dead.