تحریک انصاف کا بڑے پیمانے پر چندے کی رقم خردبرد کرنا بے نقاب

تحریک انصاف کا بڑے پیمانے پر چندے کی رقم خردبردکرنا بے نقاب ، سرگرم کارکنان کا تحقیقات کا مطالبہ

یو کے میں عمران خان کے مشیر اور دوست نے100,000 پاؤنڈ کی فنڈز ریزنگ کا اعلان کیا، مگر ایک پیسہ بھی پاکستان نہ بھیجا گیا

 

image


ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست اور اِنکے معاون نے نمل کالج میانوالی اور شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے ، تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع نے اِس خبر کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے مشیر اور یو کے اور یورپ کے تحریک انصاف کے اہم رہنما صاحبزادہ جہانگیر چیکو اور انکی معاون عائشہ جمیل نے نمل /شوکت خانم کے بنک اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا گیا ،بلکہ آکسفورڈ سٹریٹ اور پیرس اور دبئی میں عیاشی اور خریدوفروخت پر استعمال کر لئے گئے ہیں ۔
 

image


سنٹرل لندن میں واقع نواب ریسٹورنٹ میں 13مئی 2016کو تقریب کا انعقاد کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہی، جس میں پاکستان سے عمران خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے اظہار خیال میں چندے کی اپیل بھی کی۔

عشائیہ کے رات عائشہ جمیل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ نمل کالج کیلئے 100K پاؤنڈچندہ جمع کر لیا گیا ہے، مگر نمل کالج فنڈ ریزنگ کمیٹی یوکے اور پاکستان نے بتایا کہ 100K پاؤنڈ میں سے ایک پیسہ موصول نہیں ہوا،آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ تمام رقم عشائیے کے اہتمام پر خرچ کر دی گئی ہے ۔
 

image


پی ٹی آئی یورپ کی لیڈر شپ اور اِن کے شراکت دار اور پی ٹی آئی پاکستان کے آفس کے ذمہ داران کے مابین طے پائے گئے معاملات کے بعد نمل کالج کمیٹی کو دو ٹوک آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اِس معاملے کا مزید تعاقب نہیں ہونا چاہیے ۔
 

image

عائشہ جمیل جو کہ لندن میں ایک قانونی فرم سے وابستہ ہیں اور صاحبزادہ جہانگیرکو شوزکاز نوٹس جاری کئے گئے مگر دونوں نے جواب دینے کی زحمت نہیں کی ۔چونکہ چیکو جہانگیر کی عمران خان سے خاص قربت ہے اور انیل مسرت سے بھی اچھے تعلقات استوار رکھے ہوئے ہیں ، اس لئے بڑی خیراتی رقم کے خردبرد کے باوجود احباب عمران خان کے سامنے اچھی ساکھ رکھتے ہیں ۔ مزید براں عمران خان نے تادیبی کمیٹی کو دونوں کے خلاف مزید کاروائی سے بھی روک دیا۔یاد رہے انیل مسرت وہی شخصیت ہیں جنہوں نے انیل کپور اور اس کی فیملی کی شادی تقریب کی میزبانی کی تھی اور عمران خان کو بھی مدعو کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے شکایات کی کہ چندے میں جمع کی گئی 100,000 پاؤنڈ کی بڑی رقم کے بارے میں حقائق نہیں بتائے جا رہے،عطیہ دہندگان نے عائشہ جمیل سے رابطہ کیا تو انہیں کہا گیا کہ انہیں تو شکر گزار ہونا چاہیے کہ انہیں عمران خان سے خصوصی طور پر ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کے سینئر اکاؤٹنٹ نے بتایا ہے کہ ٹوئیٹر پیغام میں 100K پاؤنڈ کی تصدیق کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عائشہ جمیل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے فون بند کردیا ۔

دلچسپ بات یہ کہ پی ٹی آئی یو کے کے رہنماؤں جن میں انیل مسرت،بیرسٹر وحید اقبال اور امجد خان شامل ہیں ، نے نمل کالج اور کینسر ہسپتال کیلئے 5K پاؤنڈفی کس دینے کا بھی اظہار کیا ،معلوم ہوا ہے کہ بعد ازاں موصوف نے رابطے نہیں کئے۔مگر ان سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو براہ راست یہ رقم دے دی ہے ، پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیریٹی کمیشن ہی اس معاملے کا ختم کر سکتی ہے کہ یہ واضح کر کے کہ آیا یہ شخصیات رقم ادا کرچکیں ہیں ؟

عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی رقم غرباء اور مساکین تک پہنچ چکی ہے لیکن 1000K پاؤنڈ کی کرپشن اور غلط استعمال بھی عمران خان کیلئے خود ایک بہت بڑا سوال ہے،پی ٹی آئی کے اندورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈ کے غلط استعمال کا معاملہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اُٹھایا جا سکتا ہے اور ممکن ہے یہ معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے-

تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر یوکے میں مالی فراڈ میں ملوث رہا ہے ،اور بلوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث دیوالیہ قرار دیا جا چکا ہے ، انکشاف کیا گیا ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر اور دیگر رہنما شوکت خانم، نمل کالج اور پی ٹی آئی کے نام پر اکٹھے کئے گئے چندے پر گزارہ کرتے ہیں ۔
dailyaftab
About the Author: dailyaftab Read More Articles by dailyaftab: 32 Articles with 370040 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.