ایسا پھل جسے کھانے سے انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے

ایک عقل مند شخص نے کسی سے کہا کہ ہندوستان میں ایک ایسا درخت ہے ، جس کا پھل کھانے سے انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔ یہ بات بادشاہ تک پہنچ گئی ۔

بادشاہ نے اس درخت کا پھل لانے کے لیے ایک شخص کو ہندستان کی طرف بھیجا ۔ یہ شخص ہندوستان میں پہنچ کر جس سے بھی اس درخت سے متعلق پوچھتا تو وہ اس کا مذاق اڑا دیتا ۔

آخر سالہا سال کی بے سود محنت کے بعد جب وہ وطن کو لوٹنے لگا تو بوقت ِ واپسی اسے ایک بزرگ ملا ۔

اس نے بزرگ کو سارا ماجرا کہہ سنایا ۔ بزرگ نے یہ ماجرا سنا تو ہنس دیے۔

پھر انھوں نے کہا :”یہ درخت صرف علم کی نعمت ہے۔ علم سے انسان دائمی زندگی پاتا ہے اور بے علم آدمی مردہ ہوتا ہے“۔

YOU MAY ALSO LIKE: