حقیقی زندگی کے “ دیو “٬ ناقابلِ یقین حد تک طویل القامت

ایک انسان کے قد کو اس کی شخصیت کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے- عام طور پر ایک انسان کا اوسط قد 5 فٹ 7 انچ سے لے کر 5 فٹ 11 انچ کے درمیان ہوتا ہے- تاہم دنیا میں چند ایسے افراد بھی گزرے ہیں یا پھر اب بھی موجود ہیں جو انتہائی طویل القامت ہیں اور ان کے قد 7 فٹ سے زائد اور 9 فٹ کے قریب ہیں- ہم یہاں دنیا کے چند طویل القامت افراد کا ذکر کر رہے ہیں جن میں سے بعض افراد سے دنیا ناواقف بھی ہے- اور ان کے طویل قد کو دیکھ کر انہیں حقیقی زندگی کے “ دیو “ قرار دیا جاسکتا ہے-


Bernard Coyne
پہلی جنگِ عظیم کے ڈرافٹ کارڈ میں اس شخص کے قد کی لمبائی 8 فٹ درج تھی تاہم جب اس کے انتقال کے وقت اس کے قد کی پیمائش کی گئی تو وہ 8 فٹ 4 انچ نکلی- Iowa میں 1890 کے اختتام پر پیدا ہونے والا یہ شخص Iowa میں ہی دفن بھی ہوا-

image


Sultan Kösen
ترکی کے سلطان کوسن اس وقت دنیا کے سب سے طویل القامت انسان ہیں اور ایک خاص سرجری سے قبل ان کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا جو بڑھ رہا تھا- تاہم اس سرجری کے بعد ان کے قد میں اضافے کا عمل رک گیا ہے-

image


Yao Defen
یہ چینی خاتون ناقابلِ یقین حد تک طویل القامت تھیں اور ساتھ ہی گلینڈ کی ایک بیماری کا شکار بھی تھیں- ان کا قد 7 فٹ 8 انچ تھا- تاہم یہ طویل القامت خاتون صرف 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں-

image


Zeng Jinlian
چین سے تعلق رکھنے والی Zeng دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون تھیں جن کا قد 7 فٹ 11 انچ تھا- تاہم یہ چند طبی مسائل کی بنا پر سیدھا کھڑا ہونے سے قاصر تھیں- ذیابیطیس کے مرض کی وجہ سے 17 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں- ماہرین کے مطابق اگر یہ سیدھی کھڑی ہو پاتیں تو ان کا قد 8 فٹ 2 انچ تک جا پہنچتا-

image


Shaquille O'Neal (Shaq)
Shaq باسکٹ بال کے کھلاڑی ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں اور اپنے غیرمعمولی قد کی بدولت بھی شہرت رکھتے ہیں- ان کا قد 7 فٹ 1 انچ ہے جسے بہترین قرار دیا جاتا ہے-

image


Sandy Allen
یہ امریکہ کی تاریخ کی سب سے طویل القامت خاتون تھیں- سینڈی کا قد 7 فٹ 7 انچ تھا- انہیں ایک بہترین خاتون قرار دیا جاتا تھا- تاہم صحت کے چند مسائل کی وجہ سے تقریباً 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں-

image

Edouard Beaupré
یہ ایک کینیڈین شہری تھے جو کہ 1881 میں پیدا ہوئے- یہ بھی ایک طویل القامت انسان تھے اور ان کا قد 8 فٹ اور 3 انچ تھا- تاہم یہ غیر معمولی قد ایک بیماری کے لاحق ہونے کی وجہ سے تھا- اور اسی بیماری نے صرف 23 سال کی عمر میں ان کی جان لے لی-

image

Don Koehler
Koehler مونٹانا میں 1925 میں پیدا ہوئے اور یہ بھی ایک غیر معمولی قد کے حامل شخص تھے- ان کے قد کی لمبائی 8 فٹ 2 انچ تھی- ان کی دو جڑواں بہنیں بھی تھیں تاہم ان کے قد معمول کے مطابق تھے- Koehler دل کی بیماری لاحق ہونے کے باعث 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-

image

Alam Channa
عالم چنا کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تھا۔ وہ 1953میں ضلع دادو کے شہر سہون میں پیدا ہوئے۔ عالم چنا کا قد 7 فٹ 8 انچ تھا اور ایک لحاظ سے یہ پاکستان کے پہلے لمبے ترین انسان بھی تھے۔ 26 سال کی عمر تک ان کا قد بڑھتا رہا۔ 2 جولائی 1998کو عالم چنا نیو یارک کے ایک ہسپتال میں صرف 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

image

Muhammad Irfan
6 جون 1982 کو پید اہونے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان تو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔7 فٹ 1 انچ طویل قد کے حامل محمد عرفان کو دنیائے کرکٹ کے اب تک سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیول گارنر اور آسٹریلین بالر بروس ریڈ مشترکہ طور پر سب سے طویل کرکٹر کا اعزاز رکھتے تھے۔ ان دونوں کا قد 6 فٹ 8 انچ تھا، محمد عرفان 7.1فٹ قد کے ساتھ دنیا کے سب سے طویل قامت کرکٹر ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

As the average height for a person falls somewhere between 5′, 7″ and 5′, 11″, giant humans might seem like something that you see only in movies. However, that is not the case as there are people out there who break the norm and are real life giants, sometimes growing close to 9″ tall. From giant skeletons to super tall men and women, here are some Real Life Giants You Won’t Believe Exist.