پھول گوبھی کے وہ فوائد جو اسے کھانے پر مجبور کردیں

پھول گوبھی ایک انتہائی صحت بخش سبزی ہے جس میں غذائی اجزاﺀ کی ایک بھاری مقدار پائی جاتی ہے- پھول گوبھی ایک ایسی منفرد سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو کئی عام اور خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے- ان بیماریوں میں کینسر اور دل کی بیماریاں بھی شامل ہیں- ہم یہاں پھول گوبھی کے چند فوائد کے بارے میں آپ کو تفصیل سے آگاہ کر رہے جنہیں جاننے کے بعد آپ لازمی اس سبزی کو اپنی غذا میں شامل رکھیں گے-
 

image


غذائی اجزاﺀ
پھول گوبھی غذائی اجزاﺀ کے حوالے سے ایک متاثر کن سبزی ہے- اس میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ وٹامن کی مقدار بہت زیادہ ہے- درحقیقت اس وہ تمام وٹامن اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن کی انسان کو ضرورت ہوتی ہے- پھول گوبھی میں انتہائی کم کیلوریز کے علاوہ فائبر٬ وٹامن سی٬ وٹامن کے٬ وٹامن بی٬6 فولیٹ٬ پوٹاشیم٬ میگنیشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں-

فائبر
پھول گوبھی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے- فائبر نہ صرف آپ کے نظامِ ہضم کی سوزش کو ختم کرتا ہے بلکہ اسے بہتر بھی بناتا ہے- فائبر کا استعمال آپ کو ہاضمے کی کئی قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ بناتا ہے- متعدد تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کا ایسی سبزیاں جن میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے دل کی بیماریوں٬ کینسر اور ذیابیطیس لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتی ہیں-
 

image


اینٹی اوکسیڈنٹس
پھول گوبھی اینٹی اوکسیڈنس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ آپ کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ذرات اور سوزش سے محفوظ رکھتے ہیں- پھول گوبھی میں دو ایسے اینٹی اوکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر کے خلیوں کی افزائش کو سستی کا شکار بناتے ہیں- یہ اینٹی اوکسیڈنٹس پھیپھڑوں٬ کولون٬ بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں-

وزن میں کمی
پھول گوبھی میں کئی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن میں کمی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں- سب سے پہلی چیز کے ایسے بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں اس لیے آپ اسے جتنا بھی کھا لیں وزن میں اضافہ نہیں ہوسکتا- دوسری بات یہ کہ پھول گوبھی ہضم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو جلدی بھوک محسوس نہیں ہوتی- اور یوں آپ مزید ایسی غذائیں کھانے سے دور رہتے ہیں جو آپ کے جسم میں کیلوریز بڑھاتی ہیں- اس طرح آپ کا وزن قابو میں رہتا ہے- ایک اور بات یہ ہے پھول گوبھی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس وجہ سے بھی آپ کا وزن کم ہوتا ہے-
 

image


Sulforaphane کی بھاری مقدار
پھول گوبھی میں Sulforaphane کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- یہ کینسر کے خلیوں کو تباہ کر کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے- Sulforaphane کئی قسم کے کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے-اس کے علاوہ بلند فشارِ خون میں کمی لاتا ہے اور ساتھ ہی شریانوں کی صحت کو بھی بہتر بنانا ہے اور یہ دونوں چیزیں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بہترین ہیں- اس کے علاوہ Sulforaphane ذیابیطیس سے بچاؤ اور گردوں کی بیماریوں کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے-

انتہائی کم کاربوہائیڈریٹ
پھول گوبھی ایک ایسی سبزی ہے جس میں کاربو ہائیڈریٹ کی سطح بہت کم پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے اسے مختلف دالوں اور پھلیوں کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- آپ اس بات کا اندازہ اس مثال سے بھی لگا سکتے ہیں کہ ایک کپ گوبھی میں صرف 5 گرام کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں جبکہ ایک کپ چاول 45 گرام کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتے ہیں-
 

image


گو کہ گوبھی بے شمار فوائد کی حامل ہے لیکن گوبھی کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے کیوں کہ اس کے کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا ہوجاتی ہے‘اس لئے اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے بدہضمی کی شکایت ہوجاتی ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Cauliflower is an extremely healthy vegetable that’s a significant source of nutrients.It also contains unique plant compounds that may reduce the risk of several diseases, including heart disease and cancer. Additionally, it’s weight loss friendly and incredibly easy to add to your diet. Here are some science-based health benefits of cauliflower.