اکثر پاکستانی ٹرانسپورٹ اور عوامی سواریاں دلچسپ٬ مضحکہ
خیز اور فکر انگیز جملوں یا پیغامات سے آراستہ ہوتی ہیں اور یہ سواریاں
ہمیں پاکستان کی سڑکوں پر عام دوڑتی نظر آتی ہیں- یہ جملے یا تو صرف تفریح
سے بھرپور ہوتے ہیں یا پھر ان میں کوئی بہت بڑا اور اہم پیغام چھپا ہوتا ہے-
ان پیغامات کا تعلق زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہوسکتا ہے- ہم یہاں چند ایسے
ہی پیغامات اور ان کی مختلف اقسام بیان کر رہے ہیں- |
فکر انگیز پیغامات
آپ کو پاکستانی سڑکوں پر کئی ایسی سواریاں دوڑتی دکھائی دیں گی جن پر
انتہائی فکر انگیز اور سنجیدہ قسم کے پیغام درج ہوتے ہیں- یہ پیغامات انسان
کو دنیا کا حقیقی روپ یا پھر کوئی نصیحت کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں- ان
پیغامات کی چند جھلکیاں مندرجہ ذیل تصاویر میں موجود ہیں-
|
|
زندگی کا مقصد
بعض سواریاں اپنی زندگی کا مقصد بتارہی ہوتی ہے- ان کے پیچھے درج جملے
انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں- بلاشبہ یہ مقصد کوئی حقیقی نہیں ہوتا اور نہ ہی
ایسا ممکن ہے لیکن متاثر کن ضرور ہوتا ہے-
|
|
سماجی مسائل
اکثر ڈرائیور سماجی اور معاشرتی مسائل کے لیے اپنی آواز اپنی سواریوں پر
مسائل تحریر کر کے بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں- بظاہر تو یہ جملے مضحکہ خیز
ہوتے ہیں لیکن اپنے اندر بہت بڑی حقیقت چھپائے ہوئے ہوتے ہیں-
|
|
روزمرہ زندگی کی شکایات
کچھ لوگ اپنے جذبات اور زندگی کے مصائب کا اظہار بھی سواریوں پر تحریر
جملوں کے ذریعے کرتے دکھائی دیتے ہیں- ان میں سوائے چند ایک مضحکہ خیز
جملوں کے اکثریت اداس جملوں کی ہوتی ہے- زندگی کا مشکلات کا ذکر صرف چند
مختصر جملوں میں کرنا یقیناً آسان کام نہیں-
|
|
دماغ کو ہلا دینے والے
بعض سواریوں پر انتہائی عام لیکن دماغ کو ہلا کر رکھ دینے والے جملے بھی
درج ہوتے ہیں- ان جملوں میں اداس٬ مضحکہ خیز٬ دلچسپ٬ ناقابل یقین غرض ہر
طرح کی بات شامل ہوسکتی ہے- ان ہلا کر رکھ دینے والے جملوں کی چند جھلکیاں
بھی نیچے دی گئی تصاویر میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں-
|
|