سینکڑوں سال پرانا گاؤں انتہائی جدید کیسے بنا؟

عام طور پر گاؤں کو شہروں کے مقابلے میں کم جدید اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے کسی حد تک دور تصور کیا جاتا ہے اور اس بات کا اندازہ ہمیں وہاں کے رہن سہن اور رہائشی عمارات کو دیکھ کر ہوتا ہے-

لیکن ہم آپ کو آج اٹلی کے ایک ایسے قدیم گاؤں کے بارے میں بتارہے ہیں جس سے جدید ٹیکنالوجی کی کئی راز وابستہ ہیں-
 

image


اٹلی کے علاقے Italian Riviera کے نزدیک ایک پہاڑ پر قرونِ وسطی کے دور سے تعلق رکھنے والا Colletta di Castelbianco نامی ایک قدیم ترین گاؤں واقع ہے-

یہ گاؤں قدیم پتھروں سے بنے گھروں پر مشتمل ہے جن کی چھتیں لال رنگ کی ٹائلوں سے تیار کردہ ہیں٬ ان کی کھڑکیوں میں نیلے رنگ کے شیشے نصب ہیں جبکہ ان کے بارڈر سفید رنگ کے ہیں-
 

image


تاہم ان قدیم گھروں کے پیچھے ٹیکنالوجی سے وابستہ کئی راز پوشیدہ ہیں کیونکہ یہاں کے ہر گھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن اور سیٹیلائٹ ٹی وی موجود ہے- اس کے علاوہ یہ گاؤں ایک جدید ترین کاروباری مرکز بھی ہے- یہاں ٹیلی کانفرنسنگ٬ فیکس اور آڈیو ویژیول آلات کا بزنس کیا جاتا ہے-

یہ گاؤں 13ویں صدی میں قائم کیا گیا تھا لیکن گزشتہ چند صدیوں کے دوران یہاں کے باشندے آہستہ آہستہ دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئے- جب 1887 میں یہاں زلزلہ آیا تو یہ ہجرت تیز ہوگئی اور 1950 تک یہ گاؤں ویران ہوگیا-
 

image


لیکن 1990 کے اختتام تک اس گاؤں کو یورپ کے سب سے پہلے الیکٹرونک گاؤں میں تبدیل کردیا گیا-

نئی ٹیلی مواصلات ٹیکنالوجی کی بدولت٬ اس پرامن مقام پر دوبارہ یہاں لوگوں کو آباد ہونے کا موقع ملا- اس طرح یہ لوگ نہ صرف کام کے ماحول سے منسلک ہوئے بلکہ دنیا بھر سے معلومات کی فراہمی بھی یہاں ممکن بنائی گئی-
 

image


یہی وجہ ہے کہ آج یہاں موجود گھروں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں اور یہ گھر ناقابلِ یقین حد تک مہنگے ہوچکے ہیں- 2008 میں اٹلی میگزین میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق اس وقت سب سے مہنگا گھر 587,000 یورو میں فروخت کیا گیا تھا-

یہاں سب سے کم مالیت کے گھر کی قیمت کی شروعات بھی 137,000 یورو سے ہوتی ہے- میگزین کا کہنا ہے کہ “اس گاؤں نے ثقافتی خریداروں کو جنم دیا ہے“-
 

image

آجکل یہ گاؤں باقاعدگی سے مختلف ثقافتی تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے جس میں نمائش٬ کنسرٹ اور بہترین اطالوی کھانوں سے متعلق تقریبات شامل ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Up on the steep hillside of the Maritime Alps near the Italian Riviera, halfway between Genoa and Nice, lies the ancient medieval village of Colletta di Castelbianco. It’s just a bunch of old stone houses with red-tiled roofs and baby blue windows bordered in white. But hidden behind these mediaeval façades lie a high tech secret—every home has fiber broadband Internet connection and satellite TV, and the village has a sophisticated business center.