میں سلمان ہوں ( قسط 21)

(HuKhan)

شادی والے گھر میں کس قدر کام ہوتے ہیں ---- یار شادی تو ان لوگوں کی ہوتی ہے---- سلمان نے چکن کورمے کی پلیٹ پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے کہا--- اس قدر مسرت ہے چار سو --- پھیلی ہے دل شاد کی خوشبو ہر سو ---
شرفو اور بابا Model منہ کھولے اس کو حیرت سے تھکنے لگے ---- سلمان گڑبڑا سا گیا -- اس سے پہلے کے وہ کچھ کہتا ایک نازک سی گڑیا جس کی بڑی بڑی آنکھوں لگی سنہری فریم کی عینک جس کی پیچھے سے اس کی بڑی بڑی آنکھیں جھانک رہی تھیں ---
یہ شعر کس نے پڑھا ؟
سلمان اس کو دیکھ کر پلیٹ کی طرف متوجہ ہو گیا تھا---
بی بی جی کسی غریب کی باتیں سننا بری بات ہے ---
شرفو کے کہنے پر لڑکی نے اطمینان سے جواب دیا --
شرفو یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے---
شرفو نے بی بی جی کے تیور دیکھ کے ہاتھ سے سلمان کی طرف اشارا کیا ---
سلمان نے یہ وردات ہوتے دیکھ لی تھی--
یہ کون ہے ؟
یہ شا ید مزدور ہے------ شرفو سے رہا نہ گیا --
بہت افسوس ہوا یہ دونوں گونگے ہیں--
شرفو نے حیرت سے بی بی جی کی طرف دیکھا ---
ہیں کون گونگے ہیں ؟
وہی جن کے جواب بھی تم دے رہے ہوں وہ گونگے ہی ہو گے نا--- تنخوہ تمہیں باورچی کے ہی ملتی ہے پھر بھی تم اتنا کام کیسے کر لیتے ہو ---
جی میں سلمان ہو ں اور یہ راشید Mod سلمان کہتے کہتے رک گیا---
یہ رشید ہے شرفو سر کھجاتے ہوئے بولا ---- بھائی ابھی تک یہ Model تھا چاچا Model اب رشید ہو گیا چاچا بھی غائب --
بی بی جی نے غصے سے شرفو کو دیکھا ---
کون Model؟
جی ہم پیار سے چاچا کو Model کہتے ہے ---
لڑکی عینک ناک پر ٹھیک سے جمائے ---
یعنی کے نمونہ ---
پھر تو تم تینوں ہی Model ہوں یہ کہہ کر وہ کچن سے چلی گئی --- اور وہ تینوں خاموشی سے ایک دوسرے کو تکھنے لگے چاچا Model نے کندھے اچکائے جیسے اسے اس بات سے کوئی مطلب نہ ہو---
کورمے پر Concentrate کرنے لگا --- یہ ہی وہ بی بی ہے جن کا میں بتا رہا تھا مس---- اس کے الفاظ حلق میں ہی گم ہوگئے ---- بی بی پھر سے کچن میں آگئی ---
وہ شعر کس کا تھا؟
اس سے پہلے کہ شرفو پھر سے سلمان کی طرف اشارا کرتا سلمان بول پڑا---- جاری ہے۔۔۔۔۔
 

hukhan
About the Author: hukhan Read More Articles by hukhan: 28 Articles with 38336 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.