خونی رشتے دار

میرا دل چاہتا ہے کہ ہر اس شخص کو روکوں جو اپنے کسی خونی رشتے دار سے ناراض ہے

خونی رشتے دار

میرا دل چاہتا ہے کہ ہر اس شخص کو روکوں جو اپنے کسی خونی رشتے دار سے ناراض ہے اور کہوں کہ اس کو کال کرلو‘ اس سے تعلق جوڑلو‘ چاہے اس نے آپ کا کتنا بھی دل کیوں نہ دکھایا ہو۔ میری طرح اتنے سال ضائع نہ کرو ،بےکار کی انا میں۔ اگر تعلق نہیں جوڑو گے تو پتہ ہے کیا ہو گا؟ آپ کے بچوں میں انہی بہن بھائیوں کی شکلیں اور عادتیں نظر آنے لگیں گی جن سے آپ بہت دکھی دل کے ساتھ علیحدہ ہوئے تھے۔ اﷲ تعالیٰ کیوں بناتا ہے آپ کی اولاد میں آپ کے رشتوں کی مشابہت؟ اس لئے تاکہ ہم ان کو نہ بھول سکیں۔ کیونکہ اگر ہم نے جلد صلح نہ کی تو وہ مر جائیں گے‘ کھو جائیں گے‘ یا ہم مر جائیں گے۔ کھو جائیں گے۔ میں نے غلطی کی تھی اور مجھے اس کے لئے ہمیشہ افسوس رہے گا۔
 

Rao Anil Ur Rehman
About the Author: Rao Anil Ur Rehman Read More Articles by Rao Anil Ur Rehman: 88 Articles with 210108 views Learn-Earn-Return.. View More