ایسے منفرد شہر جن کا کوئی ثانی نہیں

دنیا کا ہر شہر یا مقام اپنی کوئی نہ کوئی خاص پہچان ضرور رکھتا ہے- چاہے وہ پہچان مثبت ہو یا پھر منفی٬ کسی کے لیے آسانی پیدا کرے یا کہ پریشانی لیکن دنیا اسے اسی خاص حوالے سے جانتی ہے- ہم یہاں جن شہروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں ان کی مقبولیت کی وجہ بھی انتہائی منفرد ہے جو کہ ان کو دیگر شہروں سے ممتاز بناتی ہے-


Kuwait City
اگر بات کی جائے دنیا کے گرم ترین شہروں کی تو اس میں سرفہرست ہمیں کویت ملک کا شہر کویت دکھائی دیتا ہے- یہ ایک امیر ترین شہر ہے- اس شہر کا درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد دیکھا جاچکا ہے- موسمِ گرما کے تین ماہ کے دوران یہاں کا درجہ حرارت اوسطاً 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے اردگرد رہتا ہے- اس شہر کے ہر گھر اور شاپنگ سینٹر میں ائیر کنڈیشنڈ نصب ہوتا ہے اور بہت کم چھتریوں وغیرہ پر انحصار کیا جاتا ہے-

image


La Rinconada
پیرو کے شہر La Rinconada کو دنیا کا بلند ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ شہر سطح سمندر سے 16700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے- یہاں کی آبادی 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس شہر کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی اوپر رہتا ہے- اس شہر کے ساتھ ساتھ قطار در قطار درخت موجود ہیں- یہاں رہنے والے اکثر افراد مقامی کان میں سونے کی تلاش کا کام کرتے ہیں-

image


Ittoqqortoormiit
گرین لینڈ کا یہ گاؤں اپنے نام کی مانند ہی عجیب ہے- یہ دنیا سے الگ تھلگ ایک گاؤں ہے جبکہ یہاں تک سیاحوں کی رسائی بھی ممکن ہے- اس گاؤں کی آبادی صرف 450 افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس کی تاریخ بھی زیادہ پرانی نہیں- اس شہر کو آباد ہوئے سو سال سے بھی کم عرصہ گزرا ہے- یہ ایک شکاری گاؤں ہے اور یہاں کے قطبی ریچھ اور وہیل رہائشیوں کو مصروف رکھتے ہیں-

image


Oymyakon
انتہائی کم درجہ حرارت والے اس روسی شہر میں صرف 500 افراد اپنی مرضی سے رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں- یہ روس کا ایک دور دراز واقع علاقہ ہے جسے دنیا کا سرد ترین رہائشی علاقہ قرار دیا جاسکتا ہے- 1933 میں یہاں کا درجہ حرارت منفی 68 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا-

image


Coober Pedy
1915 میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دودھیا پتھر کی تلاش کے لیے اس آسٹریلوی شہر کا رخ کیا- تاہم جب یہاں کا درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تو ان لوگوں نے زیرِ زمین گھر بنانا شروع کردیے تاکہ وہ اس شدید گرمی سے محفوظ رہ سکیں- اس وقت اس شہر کی پہاڑیوں میں غاروں کا ایک پورا سلسلہ موجود ہے اور ان غاروں میں نہ صرف گھر واقع ہیں بلکہ شاپنگ سینٹر٬ ہوٹل اور چرچ بھی قائم ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Here are Most Extreme Towns on the Planet. From cold to hot and high to remote, these are some of the most extreme locations that humans inhabit.