دنیا سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق

ہماری یہ دنیا دلچسپ اور انوکھی معلومات سے بھرپور ہے اور ہم اکثر سے واقف بھی ہوتے ہیں لیکن پھر بھی متعدد حقائق ایسے ہیں جو اب بھی ہمارے علم میں نہیں- جیسے کہ کیا آپ جانتے ہیں کیکڑا کا دل اس کے سر میں ہوتا ہے یا پھر کوکا کولا کا اصلی رنگ سبز تھا- جی ہاں ہم ایسے ہی چند چونکا دینے والے حقائق کا ذکر کرنے جارہے ہیں- یقیناً یہ حقائق آپ کے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے-
 

image
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ چیونٹی وہ مخلوق ہے جسے نیند نہیں آتی-
 
image
عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ فریزر میں رکھا جانے والا ٹھنڈا پانی جلد برف بنے گا جبکہ حقیقت میں گرم پانی زیادہ تیزی سے برف میں تبدیل ہوتا ہے-
 
image
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مونا لیزا بھنوؤں سے محروم ہوتی ہے؟
 
image
ہمارے جسم کا سب سے مضبوط پٹھا ہماری زبان ہوتی ہے-
 
image
کوکا کولا کا اصلی رنگ سبز تھا جب تک کہ اس میں دوسرے رنگ شامل نہیں کیے گئے-
 
image
کیا آپ جانتے ہیں کہ اونٹ تین پلکوں کے مالک ہوتے ہیں؟ یہ پلکیں ان کی آنکھوں کو ریت سے محفوظ رکھتی ہیں-
 
image
لپ اسٹک تیار کرنے والی چند کمپنیاں لپ اسٹک میں مچھلی کی جلد یا چھلکے ( fish scales ) شامل کرتی ہیں-
 
image
بلٹ پروف جیکٹس٬ ونڈ شیلڈ وائپرز اور لیزر پرنٹر یہ تینیوں چیزیں خواتین کی ایجاد کردہ ہیں-
 
image
آپ اپنی کہنی کو زبان نہیں لگا سکتے٬ یقین نہ آئے تو کوشش کر کے دیکھ لیجیے-
 
image
جس طرح دو انسانوں کی انگلیوں کے نشانات ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے ویسے ہی زبانوں کے نشانات بھی ایک جیسے نہیں ہوتے-
 
image
اٹلی کے مشہور مصور Leonardo da Vinci کو ایک ہی وقت میں ایک ہاتھ سے لکھنے اور دوسرے ہاتھ سے مصوری کرنے کا فن آتا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is full of interesting information, some more known than others. But there are numerous facts out there that everyone doesn’t know. Like did you know The strongest muscle in the body is the tongue!? And do you know Coca-cola was originally green until coloring was added!?