ڈریم جاب٬ آرام سے بیٹھنے کے ماہانہ 1 ہزار ڈالر

26 سالہ Anna Cherdantseva کا تعلق روسی شہر Ufa سے ہے اور انہیں حال ہی میں ایک کمپنی نے ایسے کام کے لیے منتخب کیا ہے جس کی خواہش اکثر لوگ کریں گے کیونکہ اس ملازمت میں ملازم کو صرف آرام سے بیٹھنا ہے-
 

image

جی ہاں Anna کو ایک بڑی فرنیچر بنانے والی روسی کمپنی MZ5 Group نے بطورِ sofa tester منتخب کیا ہے- Anna کو روزانہ 10 گھنٹے کمپنی کے تیار کردہ نئے صوفہ سیٹ پر بیٹھنا ہوگا اور اپنی رائے کی صورت میں اس بات سے آگاہ کرنا ہوگا کہ یہ صوفہ کس حد آرام دہ٬ پرسکون اور حفاظت سے بھرپور ہے؟

MZ5 Group گروپ کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک نئی ملازمت sofa tester کی بھرتی کے لیے اعلان کیا گیا تھا- اگرچہ کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی جانچ خاص لیبارٹری سے بھی ممکن ہے لیکن پھر بھی منیجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے صارف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کسی مشین کے بجائے حقیقی معنوں میں خود استعمال کروائیں گے اور رائے جانیں گے-

اس انوکھی ملازمت کے لیے 5 ہزار افراد نے درخواست دی لیکن ان سب میں خوش قسمت مارکیٹنگ ایکسپرٹ Anna Cherdantseva رہیں اور انہیں یہ ملازمت مل گئی-
 

image


Anna کا کہنا ہے کہ “ ویسے تو میرے پاس متعدد ایسی تجاویز ہیں جن سے صوفہ سیٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے لیکن ابھی اس پر بات کرنا مناسب نہیں- میں نے اس ملازمت کو حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلہ کیا ہے“-

روزانہ دس گھنٹے تک ایک صوفے پر بیٹھے رہنے کو برا نہ قرار دیتے ہوئے Anna کا کہنا تھا کہ “ بے شک ان صوفوں پر بہت زیادہ وقت صرف ہوگا لیکن یہ میرے کام کے لیے بہتر بھی ہوگا“-

کمپنی کی جانب سے Anna کو اس آرام طلب ملازمت کے عوض ابتدائی تین مہینوں تک ماہانہ 1 ہزا ڈالر ادا کیے جائیں گے-

YOU MAY ALSO LIKE:

26-year-old Anna Cherdantseva, from the city of Ufa, in Russia’s Bashkortostan Republic is a full-time sofa tester, spending up to 10 hours every day trying out new sofas for comfort and safety.