90s میں کمپیوٹر کا استعمال٬ دلچسپ یادیں اور ایک مسکراہٹ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بے انتہا جدت آچکی اور ہم بہت کچھ پیچھے چھوڑ آئے ہیں- اگر آپ صرف نوے کی دہائی میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر پروگرامز اور ونڈوز پر نظر ڈائیں گے تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کتنی ترقی کرچکے ہیں؟ آج ہم آپ کو اسی مناسبت سے نوے کی دہائی سے وابستہ کمپیوٹر کی دنیا کی چند جھلکیاں دکھائیں جنہیں دیکھ کر آپ کی کئی یادیں تازہ ہوجائیں اور آپ کے ہونٹوں پر ایک مسکراہٹ پھیل جائے گی-


MS-DOS
نوے کی دہائی میں تقریباً ہر طالبعلم نے ضرور اپنے اسکول میں MS-DOS کمانڈز سیکھیں ہوں گی- اور یہ کمانڈز کمپیوٹر پیپرز کا لازمی حصہ ہوتی تھیں- اسی دور میں اسکول کی سطح پر کمپیوٹر کی تعلیم کا آغاز کیا گیا تھا-

image


The BSNL Dialog Box
اس صورتحال سے بھی اکثر لوگ واقف ہوں گے جب انٹرنیٹ کنیکٹ ہونے کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر موڈیم کے ساتھ ٹیلیفون لائن منسلک کرنا پڑتی تھی- زیرِ نظر تصویر میں موجود ڈائیلاگ باکس ورلڈ وائڈ ویب کے لیے استعمال کیا جاتا تھا-

image


MSN Messenger
90 کی دہائی میں سوشل نیٹ ورک کے لیے ایم ایس این میسینجر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا تھا اور وہ کچھ ایسا دکھائی دیتا تھا-

image


Orkut Memories
اس وقت گوگل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے Orkut نے سماجی روابط کو دیکھنے کا نظریہ ہی بدل دیا اور اس نے سوشل میڈیا کی دنیا کو جدت بخشی-

image


The Nero Burn
یہ ایک ایسا سافٹ وئیر تھا جس کی مدد سے آپ اپنی منتخب کردہ فائلوں کو سی ڈی میں محفوظ بناسکتے تھے- تاہم اس کے لیے ہارڈوئیر کے طور پر سی ڈی رائٹر درکار ہوتا ہے-

image


The Navigation
نوے کی دہائی میں استعمال کی جانے والی ونڈوز میں کسی سیکشن تک رسائی کے لیے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا تھا- یہ سب کچھ آج کی مانند صرف ایک کلک سے ممکن نہیں تھا-

image


The Card Games
نوے کی دہائی میں متعارف کروائی جانے والی ونڈوز میں موجود یہ کارڈ گیم نہ صرف انتہائی مقبول ہوا بلکہ اکثر لوگوں میں اس گیم کو کھیلنے کا شوق جنون کی حد تک بھی پایا گیا-

image

The Hearts Network
ونڈوز میں موجود اس گیم نے بھی بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے- شاید اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ نوے کی دہائی میں انٹرنیٹ کا استعمال کم تھا-

image

Old Minesweeper
یہ بھی اپنے دور کا ایک پسندیدہ ترین کمپیوٹر گیم تھا جس کی کوئی منطق نہیں تھا- بس اس میں جیت کا انحصار قسمت پر ہی تھا-

image

The Aladdin Game
یہ گیم لڑکوں میں انتہائی مقبول ہوا اور بہت پسند کیا گیا- آج اس گیم کی یہ تصویر دیکھ کر وہ لوگ ضرور بچپن کے دوبارہ لوٹ آنے کی خواہش کریں گے جنہوں نے اپنے بچپن میں یہ گیم کھیلا ہوگا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

They say technology keeps getting better with time, and they are probably right, whoever 'they' are. We still unlocked the memory box, and found some hidden treasures that we would want to share with you! If you were growing up in the 90s or were using comouters back then, here are 10 screenshots that would make you smile and go back into the past.