دل دہلا دینے والے حکومتی راز

حالیہ چند سالوں کے دوران مختلف حکومتوں اور خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے متعدد اسیکنڈلز نے سر اٹھایا- لیکن بدقسمتی سے یہ اسکینڈل نئے نہیں تھے- چاہے حکومت ہو یا پھر ان کے ساتھ تعاون کرنے والے چند خفیہ ادارے٬ یہ سب متعدد دل دہلا دینے والے رازوں کے امین ہوتے ہیں- اور ان رازوں سے ایک طویل وقت گزرنے کے بعد پردہ اٹھایا جاتا ہے- یہاں ہم آپ کو دنیا کی مختلف حکومتوں کے چند ایسے ہی خوفناک رازوں کے بارے میں بتارہے ہیں-


سن شائن پروجیکٹ
1950 میں امریکی حکومت نے ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا جس کا نام سن شائن پروجیکٹ تھا- اس پروجییکٹ میں انسانی جسموں پر کیمیائی ہتھیاروں کے مضر اثرات کا مطالعہ کیا جارہا تھا- اور اس مقصد کے لیے امریکی حکومت نے 900 سے زائد مردہ انسانوں کے ٹشو حاصل کیے- لیکن یہ ٹشو ان مردہ افراد کے اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر حاصل کیے گئے یعنی امریکی حکومت نے یہ ٹشو چرائے-

image


جان ایف کینیڈی کا دماغ
امریکہ کے ایک سابق صدر جان ایف کینیڈی کو دورانِ صدارت ہی ایک حملے میں قتل کردیا گیا تھا- جب اس صدر کی لاش کا معائنہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ صدر کا دماغ تو پہلے ہی غائب کیا جاچکا ہے-

image


آپریشن نارتھ وڈز
یہ آپریشن بھی امریکی حکومت کا ایک ڈرامہ تھا اور اس میں امریکی حکومت نے خود اپنے ملک پر جعلی حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ کیوبا پر قبضہ کرنے کی وجوہات پیدا کی جاسکیں-

image


یونٹ 731
یونٹ 731 ایک جاپانی ریسرچ یونٹ تھا اور اس یونٹ میں ناقابلِ یقین حد تک خوفناک جنگی جرائم کا مظاہرہ کیا گیا- یہ تمام ظلم جنگِ عظیم دوئم کے کوریائی اور چینی قیدیوں پر ڈھائے گئے- ان پر خوفناک قسم کے تجربات کیے گئے-

image


غیر قانونی پروجیکٹس
COINTELPRO ایک غیر قانونی منصوبوں کا ایک پورا سلسلہ تھا جو کہ ایف بی آئی نے شروع کر رکھا تھا- ان منصوبوں میں ایف بی آئی مختلف سیاسی گروپوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات کرتی تھی- اور ان جرائم کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر Mark Felt نے تسلیم بھی کیا لیکن انہیں ریگن کی جانب سے معافی دے دی گئی-

image


دماغ پر کنٹرول
MKULTRA بڑے پیمانے پر دماغ پر قابو پانے والے تجربات کا ایک خفیہ منصوبہ تھا جو کہ سی آئی اے نے شروع کیا تھا- ان تجربات کے دوران لوگوں کو ایل ایس ڈی (تیزاب) نگلنے پر مجبور کیا جاتا تھا یہاں تک کہ ان پر تشدد بھی کیا جاتا تھا-

image


پروپیگنڈا
سی آئی اے نے 1960 کی دہائی میں ایک Mockingbird نامی خفیہ آپریشن کا آغاز بھی کیا تھا- اس آپریشن مختلف اخبارات کے صحافیوں کو اس بات پر قائل کیا جاتا تھا کہ وہ سی آئی اے کے مختلف پروپیگنڈو کو اخبارات میں بڑھ چڑھ کر شائع کروائیں-

image

پہلا ایٹم بم
مین ہٹن پروجیکٹ ممکنہ طور پر تاریخ کا سب سے زیادہ خفیہ رہنے والا پروجیکٹ تھا- اس پروجیکٹ میں دنیا کے سب سے پہلے ایٹم بم کی تخلیق کی قیادت کی گئی-

image

جولیا چائلڈ
جولیا چائلڈ بظاہر ایک معروف فرانسیسی شیف تھی لیکن 2008 میں انکشاف ہوا کہ یہ خاتون ایک خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی Office of Strategic Services کے لیے کام کرتی تھیں اور انہیں ایسے دھماکے خیز مواد کی تیاری میں مدد فراہم کر رہی تھیں جسے زیرِ سمندر استعمال کیا جاسکے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In recent years there have been numerous scandals involving government agencies, businesses, and cover-ups. Unfortunately, none of this is new. Whether it’s the government or a corporation, it seems that there is always something to hide. Get ready because these are some Most Disturbing Government Secrets (Revealed).