اینڈرائیڈ فونز کے چند خفیہ فیچرز میں کئی مسائل کا حل

گوگل نے اپنے نئے اینڈرائیڈ او آپریٹنگ سسٹم کا پریویو ڈویلپرز کے لیے ریلیز کردیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ مگر کیا آپ اپنے فون میں موجود اینڈرائیڈ نوگیٹ یا دیگر میں چھپے ان فیچرز کو استعمال کرتے ہیں جو بہت کم افراد کو معلوم ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ڈان کی ایک رپورٹ کے توسط سے جانتے ہیں-


فون گم ہوگیا؟ گوگل کریں
یاد نہیں کہ اپنا فون کہاں رکھا ہے؟ تو اپنے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر گوگل سرچ پر فائنڈ مائی فون لکھ کر سرچ کریں اور جان لیں کہ فون کہاں موجود ہے اور چاہیں تو اس کی رنگ بھی بجا سکتے ہیں۔ اس فیچر کو ایکٹو کرنے کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کی ضرورت ہے جو آپ ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے فون چھیننے پر آپ اسے لاک اور اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

image


بیٹری لائف 30 فیصد بڑھائیں
اگر آپ کے فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اینڈرائیڈ مارش میلو کے صارفین بیٹری لائف کو تیس فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، آپ کو اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر بیٹری پر کلک کرنا ہوگا اور سیور موڈ آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد جب آپ فون استعمال نہیں کررہے ہوں گے تو ڈیوائس گہری نیند کی کیفیت میں چلی جائے گی اور بیک گراﺅنڈ ایپس کی سرگرمیاں کم ہوجائیں گی۔

image


فون انکرپٹ کریں
اگر آپ کے فون میں حساس معلومات ہے اور چاہتے ہیں کہ اس تک کوئی شخص رسائی حاصل نہ کرسکے تو آپ اپنی ڈیوائس کی فائلز کو انکرپٹ کرسکتے ہیں، اس کے لیے آپ سیکیورٹی میں انکرپشن کے آپشن میں جائیں گے جہاں آپ کو اپنی فائلز تک رسائی کے لیے پاس کوڈ انٹر کرنا ہوگا۔

image


دوست کے فون سے اپنے فون تک رسائی
اگر آپ اپنے فون کو کہیں بھول گئے ہیں تو آپ اس میں موجود پیغامات، فوٹوز اور دیگر معلومات تک رسائی اپنے دوست کے اینڈرائیڈ فون پر اپنی آئی ڈی سے لاگ ان کر کے حاصل کرسکتے ہیں، آپ ایسے دوستوں کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں جن کے ساتھ آپ ڈیوائس کو شیئر کرسکیں جبکہ انفارمیشن بھی شیئر نہیں ہوگی۔

image


بڑی فائلز کو جلد بھیجیں
ڈیٹا کو دو اینڈرائیڈ فونز کے درمیان منتقل کرنا بہت آسان ہے، وائی فائی ڈائریکٹر کے ذریعے آپ دو فونز کے درمیان ایک کنکشن بناسکتے ہیں جو کہ بیشتر فون پر دستیاب فیچر ہے۔

image


ڈیٹا کے استعمال کو مانیٹر اور کنٹرول کریں
اگر آپ کا موبائل فون ڈیٹا ختم ہوگیا ہے اور آپ کو اس کی وجہ معلوم نہیں، تو اینڈرائیڈ ڈیٹا یوز ایج فیچر اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ سیکشن آپ کو بتاتا ہے کہ کتنا ڈیٹا آپ نے کب اور کہاں استعمال کیا جبکہ اس سیکشن کے اندر آپ ڈیٹا ایپس کی سرگرمیاں بھی محدود کرسکتے ہیں۔

image


ویب پیج سے کسی ایپ میں پہنچنے پر پریشان؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ کسی یوٹیوب ویڈیو کو سرچ کرتے ہیں تو گوگل کروم آپ کو ایپ میں بھیج دیتا ہے، آپ ایسا سیٹنگز میں جاکر روک سکتے ہیں، ایپس میں جائیں اور ڈیفالٹ کو اوپن کر کے اسے کلیئر کردیں جس کے بعد کروم آپ کو کبھی کسی ایپ میں منتقل نہیں کرے گا۔

image

نوٹیفکیشنز پر کنٹرول
اگر مختلف ایپس کے نوٹیفکیشنز آپ کو پسند نہیں تو آپ انہیں محدود کرسکتے ہیں، سیٹنگز میں جاکر آپ ان ایپس کا انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کو نوٹیفکیشن بھیجیں۔

image

اسپلٹ اسکرین موڈ
اینڈرائیڈ نوگیٹ کا ایک بہترین فیچر اسپلٹ اسکرین موڈ ہے، اس کے لیے آپ کو کسی بھی ایپ کو اوپن کر کے ریسینٹ ایپس بٹن کو دبائیں، جو کہ ہوم بٹن کے دائیں جانب ہوتا ہے، ایک اسکرین کو ٹچ کرکے برقرار رکھیں جبکہ دوسرے سے بٹن دبانے سے ایک دوسری اسکرین اوپن ہوجائے گی۔

image

آف لائن میپس کو سیو کریں
اگر فون آف لائن ہو تو ڈیوائس میں محفوظ میپس آپ کی مدد کرسکتے ہیں، گوگل میپس پر کسی جگہ کو تلاش کریں اور اسکرین کے نیچے نام یا پتے پر کلک کریں، جس کے بعد میپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا ، جس کے بعد آپ آف لائن بھی گوگل میپس کو استعمال کرسکیں گے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There's no doubt that Android is the most widely used mobile operating system around the globe. It is also the most customisable mobile OS out there and the flexibility it offers is unparalleled by any other OS out there, including iOS. If you think you have explored your Android phone to the fullest, then take a look at these 10 tips and tricks that will make you see your phone in a different light.