کنزالایمان ۔ ١٧

والذین آمنوا واتبعتھم ذریتھم بایمان الحقنا بھم ذریتھم ۔ اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملا دی ۔ ( جنت میں اگرچہ باپ دادا کے درجے بلند ہوں تو بھی ان کی خوشی کے لئے ان کی اولاد انکے ساتھ ملا دی جائے گی اور اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے اس اولاد کو بھی وہ درجہ عطا فرمائے گا۔ ) الطور ٢١ ۔

فبای آلاء ربکما تکذبن ۔ کانھن الیاقوت والمرجان ۔ تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے ‘ گویا وہ یاقوت اور مونگاہیں ۔ ( صفائ اور خوش رنگی میں ‘ حدیث شریف میں ہے کہ جنتی حوروں کے صفائے ابدان کا یہ عالم ہے کہ انکی پنڈلی کا مغز اس طرح نظر آتا ہے جس طرح آبگینہ کی صراحی میں شراب سرخ ) الرحمان ٥٧ و ٥٨ ۔

و من دونھما جنتن ۔ اور ان کے سوا دو جنٹیں اور ہیں ، ( حدیث شریف میں ہے کہ دو جنتیں تو ایسی ہیں جن ے ظروف اور سامان چاندی کے ہیں اور دو جنتیں ایسی کہ جن کے ظروف و اسباب سونے کے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ پہلی دو جنتیں سونے اور چاندی کی اور دوسری یاقؤت و زبرجد کی ) الرحمان ٦٢
حور مقصورات فی الخیام ۔ حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین ۔ ( کہ ان خیموں سے باہر نہیں نکلتیں ‘ یہ ان کی شرافت و کرامت ہے ۔

حدیث شریف میں ہے کہ اگر جنتی عورتوں میں سے زمین کی طرف کسی کی ایک جھلک پڑ جائے تو آسمان و زمین کے درمیان کی تمام فضا روشن ہو جائے اور خوشبو سے بھر جائے ‘ اور ان کے خیمے موتی اور زبرجد کے ہونگے) الرحمان ٧٢
 

Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 100764 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More