جدہ ائیرپورٹ٬ لائن توڑنے پر افتخار چوہدری اور ان کے بیٹے کو شرمندگی کا سامنا٬ ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے صاحبزادے ارسلان چوہدری کو سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ پر ایک مسافر نے اس وقت کھری کھری سنا دیں جب یہ دونوں پاکستانی حضرات لائن توڑ کر سب سے آگے جا کر کھڑے ہوگئے-

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے بیٹے کی اس حرکت پر فلائٹ کے انتظار میں پہلے سے قطار میں کھڑے ایک شخص نے انہیں فوراً یہ کہہ کر ٹوکا کہ “آپ اصول نہ توڑیں اور واپس اپنی جگہ پر کھڑے ہوجائیں-
 

image

جس کے جواب میں ارسلان چوہدری نے اس شخص سے کہا کہ ہم بزنس کلاس کے مسافر ہیں اور ہمیں متعلقہ کاؤنٹر نے ہی آگے لگنے کا کہا ہے- اس پر مذکورہ شخص نے انہیں دوبارہ کہا کہ آپ کو کاؤنٹر کی طرف سے پیچھے لگنے کا ہی کہا گیا اور آپ کے علاوہ باقی تمام لوگ بھی یہاں مسافر ہیں اور وہ بھی اپنی فلائٹ کا انتظار کر رہے ہیں-

تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آگے بڑھ کر معاملے کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی بات نہیں ہم واپس پیچھے جاکرکھڑے ہوجاتے ہیں“۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Former Chief Justice of Pakistan Chaudhary Iftikhar and his son Arslan Iftikhar were stopped while barging into a line at the King Abdulaziz International Airport in Jeddah. A passenger making the video called out both and asked them to go to the back of the line. “Don’t break the line, because we are also waiting here,” the passenger said.