قانونی پھرتی

100لفظی کہانی

تین دن سے مسلسل کالونی میں سے ہر روز دو بچے اغوا ہورہے تھے کالونی میں افراتفری پھیل گئی۔ والدین پریشان تھے، پولیس بھی ناکامیاب تھی بچوں کا سراغ لگانے سے۔
چوتھے روز پھر دو بچے اغوا ہوگئے مگر اس بار اغوا ہونے والے بچوں میں سے ایک بچہ کالونی کا رہائشی نہ تھا۔
وہ آئی جی صاحب کا بچہ تھا جو اپنے دوست سے کھیلنے آیا تھا۔
پھر کیا ہوا۔۔؟
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
اگلے چند ہی گھنٹوں میں سارے اغواشدہ بچے بازیاب کرا لیے گئے۔
پوری کالونی میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ سب نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Ah Kamran
About the Author: Ah Kamran Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.