پاکستان کی بااثر غیرمسلم شخصیات اور ان کے کارنامے

پاکستان مختلف مذاہب کا گھر ہے اور اس اعتبار سے اسے دو حصوں مسلمان اور غیر مسلم میں تقسم کیا جاسکتا ہے- پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی غیر مسلم بااثر شخصیات نے بھی متعدد ایسے کارنامے سرانجام دیے ہیں جن پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے- ہم یہاں چند ایسی ہی غیر مسلم پاکستانی شخصیات کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں اپنی قابلِ تحسین خدمات سرانجام دیں-


Captain Cecil Chaudhry
عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے پاکستان ائیر فورس میں شامل کیپٹن سیسل چوہدری انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور لڑاکا طیاروں کے ایک تجربہ کار پائلٹ تھے- 1965 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں انہوں نے بطور فلائٹ لیفٹنٹ حصہ لیا- اس جنگ میں سیسل چوہدری نے دیگر 3 پائلٹ کے ہمراہ بھارت کا امرتسر ریڈار اسٹیشن تباہ کر ڈالا اور یہ ایک مشکل ترین حملہ تھا- اور انہیں اس بہادری پر ستارہ جرات سے نوازا گیا-

image


Ardeshir Cowasjee
اردشیر کاؤس جی کراچی سے تعلق رکھتے تھے اور ایک معروف سماجی کارکن٬ کامیاب کاروباری شخصیت اور کالم نگار کے طور پر جانے جاتے تھے- یہ کاؤس جی گروپ کے چئیرمین بھی رہے- اردشیر کاؤس جی اکثر رفاحی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے اور کراچی شہر کے سرپرست کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے- انہوں نے کئی طلبا کی تعلیم کے لیے اسکالر شپ بھی مقرر کر رکھی تھی- اور یہ اسکالر شپ مقامی اور بیرونی دونوں طرح کی تعلیم کے لیے تھی-

image


Byram Dinshawji Avari
یہ پاکستان کے ایک نمایاں بزنس مین ہیں اور دو بار پاکستان کے لیے ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں- اس کے علاوہ Byram Dinshawji Avari معروف آواری گروپ کے چئیرمین بھی ہیں- ہوٹل مینیجمنٹ آواری گروپ کا مرکزی کاروبار ہے- اس گروپ میں لاہور میں واقع فائیو اسٹار ڈیلکس ہوٹل٬ کراچی میں واقع فائیو اسٹار آواری ٹاور اور کراچی میں ہی موجود سی فرنٹ لگژری ہوٹل شامل ہیں-

image


Aban Marker Kabraji
یہ پاکستان کی معروف ماہرِ ماحولیات ہیں اور اس وقت IUCN میں بطور ریجنل ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں- اس کے علاوہ Aban Marker Kabraji کئی مشاورتی بورڈ اور کمیٹیوں کی رکن بھی ہیں- یہ اب تک متعدد عالمی ایوارڈ جیت چکی ہیں- اور سال 2004 میں Yale University میں بطورِ پروفیسر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں- یونیورسٹی میں ترقی اور تحفظ کے مسائل میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والوں کی پروفیسر تھیں-

image


Arthur Nayyar
حال ہی میں انتقال کر جانے والے آرتھر نیر کسی تعارف کے محتاج نہیں- آرتھر نیر پاکستان کے معروف ترین گلوگار تھے- 70 اور 80 کی دہائی میں ہماری فلم انڈسٹری میں گائے جانے والے ان کے گیت انتہائی مقبول ہوئے- اس کے علاوہ آرتھر نیر نے پاکستان ٹیلی ویژن پر بھی متعدد غزلیں گائیں-

image


Anthony Theodore Lobo
انتھونی پاکستانی رومن کیتھولک بشپ ہیں- اور انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے- یہ پاکستان کے معروف ماہرِ تعلیم سمجھے جاتے ہیں- انتھونی نے کراچی میں واقع سینٹ لانس بوائز اسکول میں بطور پرنسپل اپنے فرائض سرانجام دیے اور اس کے بعد کراچی کے ہی سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں- نومبر 1986 میں مائیکل کورنٹ ہائی اسکول کی بنیاد رکھی- یہ کئی تعلیمی کتابوں کے مصنف بھی ہیں- ان کی تعلیمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا-

image


Danish Prabha-Shanker Kaneria
دنیش کنیریا پاکستانی کرکٹر ہیں اور لیگ اسپین باؤلر کے طور پر جانے جاتے ہیں- انہیں اپنی بہترین گگلی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے- ٹیسٹ میچوں میں دنیش کنیریا بطور اسپین باؤلر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں- اس فہرست میں ٹاپ پر وسیم اکرم٬ وقار یونس اور عمران خان شامل ہیں-

image

Jamsheed Kaikobad Ardeshir Marker
یہ پاکستان کے ایک تجربہ کار سفارت کار تھے جنہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا- سب سے زیادہ ممالک میں سفیر مقرر ہونے کی وجہ سے جمشید کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا- جمشید کو انگریزی٬ اردو٬ گجراتی٬ فرانسیسی٬ جرمن اور روسی زبان پر عبور حاصل تھا- انہوں نے ریڈیو کرکٹ کمنٹریٹر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is home to many different religions – divided into two halves, Muslims and non-Muslims. Pakistan has produced many influential non-Muslims in the past and we have always been proud of them. Here highlights Pakistan’s most influential non-Muslims, their achievements and contributions to this beautiful country!