عجیب و غریب ملازمتیں جو کبھی دیکھی نہ سنیں

روایتی ملازمتوں سے تو ہم سب بخوبی واقف جن میں سے بعض ملازمتوں سے ہم خود وابستہ ہیں یا پھر ہم اپنے اردگرد رہنے والوں کو ان سے منسلک دیکھتے ہیں- لیکن دنیا میں چند ایسی عجیب و غریب ملازمتیں یا پیشہ ورانہ خدمات بھی موجود ہیں جن سے بہت کم لوگ ہوں گے - ہمارے آج کے آرٹیکل میں آپ چند ایسی ہی عجیب و غریب ملازمتوں کے بارے میں جانیں گے-


Underwater lumberjack
یہ ایسے لکڑہارے ہوتے ہیں جو پانی کے نیچے موجود درختوں کو کاٹتے ہیں- یہ لوگ ان درختوں کو کاٹنے کے لیے رکھے جاتے ہیں جو سیلابی پانی یا رخ موڑنے والے دریاؤں کی وجہ سے زیرِ آب آجاتے ہیں-

image


Food expert witness
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو عدالت کو غذا کے اچھے اور برے ہونے کے حوالے سے وضاحت کے ساتھ بتاتے ہیں-

image


Subway building spotter
ایسے مقامات جہاں زیرِ زمین میٹرو سسٹم پایا جاتا ہے جیسے کہ لندن وہاں ایسے لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں جن کا کام ٹریک کے ساتھ پیدل چلنا ہوتا ہے- یہ لوگ اس بات کی جانچ کرتے ہیں کہ کہیں کسی جگہ پر عمارت کے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں رہی-

image


Parachute tester
دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جنہیں پیراشوٹ کے تجربے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اور یہ ملازمت تجرباتی پائلٹ یا اسٹنٹ مین سے کوئی خاص مختلف نہیں ہوتی- اکثر ایسے لوگوں کی ملازمت فوجی ساز و سامان کی جانچ پر ختم ہوتی ہے-

image


Gallon gas checkers
یہ لوگ اس بات کی جانچ کرتے ہیں کہ کیا واقعی پمپنگ اسٹیشن اتنی ہی گیس فراہم کررہے جتنی کا وہ دعویٰ کرتے ہیں یا پھر چوری کی جاتی ہے-

image


Professional jewelry wearer
جب ایک امیر شخص کسی دوسرے ملک کے امیر فرد کو کوئی زیور پہنچانا چاہتا ہے تو وہ یہ زیور کسی تیسرے فرد کو پہنا کر متعلقہ ملک روانہ کرتا ہے- بنیادی طور پر اسے اسمگلنگ کہا جاتا ہے لیکن بعض حلقے اسے اپنائے ہوئے ہیں-

image


Staple removers
جب کوئی کمپنی اپنی تمام دستاویزات اسکین کرنے کے ارادہ کرتی ہے تو وہ ایسے لوگوں کو ملازمت رکھتی ہے جن کا کام صرف ان کاغذوں پر لگی اسٹیپل پِن (Staple) نکالنا ہوتا ہے-

image

Bridge driver
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ان لوگوں کے لیے ڈرائیور کا کام کرتے ہیں جنہیں خود کسی پُل پر سے گاڑی گزارتے ہوئے خوف آتا ہے- یہ ان لوگوں کو گاڑی میں پُل پار کرواتے ہیں-

image

Lightbulb replacer
چند بڑی کمپنیوں یا یونیورسٹیوں میں ایسے لوگوں کو ملازمت دی جاتی ہے جن کا کام صرف ادارے میں موجود خراب بلبوں کو تبدیل کرنا ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are some very unique job descriptions out there! Every wonder what they are? A “line straightener” may not be an “official” career that you can find in a government handbook, but somebody somewhere hired somebody else for that job, and that’s what they called it. Here are some Strange Jobs You Might Not Know Exist!