علم

علم کی اشاعت کے سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوششوں کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غزوہء بدر کے موقع پرجو کافر قیدی آزاد ہونے کے لیے فدیہ نہ دے سکے ان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ دس بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں تو ان کو آزاد کیا جاسکتا ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خواتین کو بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے

علم :-
انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ اور نائب ہے اسے علم ہی کی وجہ سے باقی مخلوقات پر یہ فضیلت حاصل ہےعلم ہی کی وجہ سے فرشتوں سے کو حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں آپ اپنے علم میں اضافے کے لیے یہ دعا فرمایا کرتے تھے
میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما :
علم کی اشاعت :
علم کی اشاعت کے سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوششوں کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غزوہء بدر کے موقع پرجو کافر قیدی آزاد ہونے کے لیے فدیہ نہ دے سکے ان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ دس بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں تو ان کو آزاد کیا جاسکتا ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خواتین کو بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے
اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرنا کہ علم وحکمت مومن کا متاع گم گشتہ ہے جہاں سے میسّر ہو علم حاصل کرو کیونکہ وہی اس کا سب سے زیادہ حق دار ہے

حصول علم کی اہمیت :

مسلمان کو علم کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہیے قرآن نے دین کے بنیادی احکام کے ساتھ ساتھ دنیاوی فلسفہ تاریخ غذا اور غذائیت اور سائنسی علوم پر غور و فکر کی بھی دعوت دی ہے -
اللہ کا ارشاد ہے :
"اللہ کے بندوں میں سے اہل علم ہی ڈرتے " یہ بھی ضروری ہے کہ جو علم حاصل کرو اسے آگے پھیلا دیا جائے-
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ترجمہ:
" مجھ سے ایک آیت بھی سنو تو آگے پہنچادو " اس کی تبلیغ کرو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجہۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا :
"جو حاضر ہے وہ اس تک یہ میری تعلیم پہنچادے جو یہاں نہیں ہے"
علم کی فضیلت :
علم عظمت اور سر بلندی کا ذریعہ ہے زیور علم سے آراستہ لوگ اللہ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں
اللہ تعالیٰ کے نزدیک عالم اور جاہل سب برابر نہیں ہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ان کے بارے مین ارشاد فرمایا:
یعنی تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور جنھیں علم دیا گیا اللہ ان کے درجات بلند فرمائے گا
ایک دفعہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے وہاں دو مجلسیں ہو رہی تھیں ایک حلقہ دکر تھا اور دوسرا حلقہ علم تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ دوسری مجلس بہتر ہے ایک مرتبہ آپ صلی اللہ ولیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم جنّت کی پھلواریوں میں سے گزرو تو ان سے جی بھر کر فائدہ اٹھایا کرو صحابہ نے پوچھا جنّت کی پھلواریاں کیا ہیں فرمایا علم کی مجلسیں

علم حاصل کرو :

علم حاصل کرنا نیکی ہے علم کی طلب عبادت ہے اس میں مصروف رہنا تحقیق اور بحث و مباحثہ کرنا جہاد ہے -
علم سکھاوتو صدقہ ہے علم تنہائی کا ساتھی ہے فراخی اور تنگدستی میں رہنما ہے غم خوار دوست اور بہترین ہم نشین ہے ہےعلم جنت کا راستہ بتاتا ہے - آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح وشام روزانہ جو دعائیں مانگا کرتے تھے ان مین سے ایک یہ بھی ہے -

الھمّ انّی اسئلک علما نافعا-

اے اللہ مین تجھ سے نفع دینے والے علم کی درخواست کرتا ہوں -
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی علم عطا فرمائے اور اس پر عمل کرنے اور اس کی اشاعت کرنے کی توفیق بھی نصیب فرمائے- آمین

ایمان بانو کے قلم سے _

تبصرہ : خلیفہ اور نائب والا عقیدہ درست نہیں ہے کیونکہ انسان بھی اللہ کی مخلوق ہے اور بلکہ درست بات یہ ہے کہ
فرشتوں سے بہترہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے اور آدم علیہ السلام کو مسجود ملائک بنایا
 

محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 108 Articles with 125141 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.