محبت ہمسفر اک خواب قسط نمر ١٢

محبت ہمسفر اک خواب

ہمت کر کے لنک سینڈ کر دیتی هو
سینڈ ہونے کی دیر تھی مانوں جیسے ارسلان انتظار ہی کر رہا تھا اور فورا واٹس آپ پر مسج اون کر لیا کچھ دیر تو سمجھ نہیں آیا بس بیلو کلر کی پتی نظر آرہی تھی ...
لیکن کیا ہے یہ سمجھ کی پونچھ سے کچھ دور تھا
اک اور مسج سکرین پر چمک رہا تھا جس میں بہت کچھ لکھا ہوا تھا تفصیل واضح کی تھی حریم نے
لیکن ارسلان پرھ نہیں پارہا تھا

سمجھ اگیا ارسلان آپکو
مسلسل یہ مسج سینڈ کر رہی تھی
لیکن یہ بھول گی اسے مسج نہ پڑھنے اتے ہے نہ لکھنے
ارسلان حیران تھا حریم کے اس وقت مسج پر
بہت کوشش کی مسج کو پڑھۓ لیکن نا کام رہا

لنک اوپن کرنے پر سب کچھ سمجھ اگیا ارسلان کو !!!!!
حریم تم بہت اچھی هو ..... یہ دل میں کہ رہا تھا اور لبوں پر مٹھی سی مسکراہٹ تھی
میرا دل خوش کر دیا میرے لیے اتنا سب کیا بہت پیاری هو تم دل تھا کہ خوشی سی جھومنۓ کو تھا
ارسلان پاگل هو رہا تھا یہ سوچ سوچ کر کہ حریم اس کی اتنی فکر کرتی ہے اک طرح سے اسے یہ گرین سیگنل لگا اپنی محبت کا
اور پھر پوری رات اس ویڈیو کو دیکھتا رہا
یار کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے یہ تو بس جلدی جلدی بول رہا ہے مجھ سے تو نہیں ہوگا یہ
حریم بلکل پاگل ہے میرے لیے اتنا سب کیا ارسلان ویڈیو کو دیکھ رہا تھا اور پریشان هو رہا تھا

اک بار اور کوشش کرتا هو شاید اب سمجھ آجا ۓ حریم کی خاطر ارسلان خود سے مخاطب تھا !!!!!
اب کچھ کچھ سمجھ آرہا ہے بلآ خر اب کامیاب تھا رات بھر اتنا کچھ سیکھ لیا کہ تھوڑی محنت کے بعد الفاظ جوڑ کر سمجھ لیتا تھا کہ کیا لکھا ہے

جب ہم کوشش کرتے ہے کوئی کام کرنے کی تو ناممکن بھی ممکن هو جاتا ہے یہ ہماری محنت اور لگن ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے ارسلان بھی چاہتا تھا کہ وه بھی نا ممکن سے ممکن تک کا سفر طے کرے اکثر ہم لوگ کوشش کرتے نہیں اور ہمت ہار جاتے ہے یہ کہه کر اب وقت نہیں ہے لوگ کیا سوچے گے ارسلان کے لیے بھی مشکل تھا لیکن حریم کا ساتھ اسے مظبوط بنا رہا تھا وہ جانتا تھا اسکی مایوسی حریم کو بھی مایوس کر دیں گی

حریم سب سے پہلا مسج بھی آپکو ہی کرو گا آج صبح آپ خوش هو جاؤ گی یہ سرپرائز ہے آپکے لیے ارسلان مسج لکھتے وقت حریم سے مخاطب تھا اور بہت خوش تھا وہ پہلی بار کچھ لکھ رہا تھا وہ بھی اس انسان کی وجہ سے جیسے وہ بہت چاہتا تھا لیکن کبھی کہه نہیں سکا تھا لیکن آج تم سمجھ جاؤ گی میری محبت

میری بے چین آنکھوں میں وہ جب تشریف لاتے ہے وہ
تصور ان کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے
میری آنکھوں سے اتر کر
میری بے چین دھڑکنوں میں ہے وہ


حریم نے صبح سب سے پھلے موبآئل ہی چیک کیا
جس پر پہلا مسیج ارسلان کا تھا یہ کیا لکھا ہے اس نے
محبت اور کوشش
یہ کیا بات ہے محبت اور کوشش
مطلب کیا ہے اس کا
مسیج پڑ ھ کر پریشان هو گی اور سمجھ نہیں پائی
آر سلان سے پوچھنا ہی مناسب سمجھا
اور فورا مسیج ٹائپ کیا
ارسلان یہ کیا لکھا ہے آپ نے .........محبت اور کوشش
سارا دن جواب کا انتظار کیا لیکن ارسلان نے جواب نہیں دیا
جبکه مسیج read کر لیا تھا
یہ بات حریم سے ہضم نہیں هو رہی تھی مسیج read کرلیا لیکن reply نہیں کیا
حریم کے مطابق شاید اس نے کچھ غلط سینڈ کر دیا جو اسے نہیں کرنا چاہے تھا اک بار چیک کرتی هو کچھ غلط تو نہیں کیا میں نے
یہ سوچ کر فورا link اوپن کیا جو رات کو ارسلا ن کو سینڈ کیا تھا
حریم کی آنکھیں دو سے چار هو گی تھی کیونکه link میں اس ویڈیو کے ساتھ انڈین سونگ بھی چمک رہے تھے
یہ اللہ یہ میں نے کیا کیا وہ کیا سوچۓ گا میں نے کیسے کر دیا یہ ....
حریم کی بچی تجھے بھی سکون نہیں ہے مفت کے پنگۓ لیتی ہے خود کو برا بھلا کہنے میں مصروف تھی اب میں کیا کرو کبخت سونگ بھی انڈین ہے نعتیں هو جاتی تو کیا هو جاتا یہ اللہ آپ نے بھی مجھے روکا نہیں .



تبھی جواب نہیں دے رہا ہے وہ .!!!!!!!!!
ارے لیکن کچھ تو کہ نہ ایسے تو میرا دم ہی نکل جا ۓ گا سوچ سوچ کر ارسلان پلیز جواب دو
یہ کہہ رہی تھی.اور مسلسل اپنی انگلیوں سے جنگ کر رہی تھی
شام ہوگی لیکن کوئی جواب نہیں آیا یہ بات حریم کو مزید پریشان کر رہی تھی کیونکہ ارسلان اسے غلط سمجھے یہ اسے گوارہ نہیں تھا کسی بھی صورت اس ہی وجہ سے وہ ارسلان کو 10 سے 15 مسیج کر چکی تھی کیا لکھا ہے آپ نے یہ سوال بار بار کر رہی تھی انتظار کے لمھے بہت مشکل ہوتے ہے .........
بلآخر ارسلان نے جواب دینا کا فیصلہ کر لیا اسے لگا تھا حریم اس مسیج سے سمجھ جا ۓ گی کہ اس کے دل میں حریم کے لیے کیا فیلنگ ہے لیکن وہ ناکام تھا اور یہ سوچ کر جواب نہیں دے رہا تھا کہه حریم ناراض تو نہیں ہے حریم کے مسیج اسکی ناراضگی کو ظاہر کر رہے تھے

سلام آپ کو پتہ ہے ہم کو لکھنے نہیں آتی اگر کچھ غلت لکھا ہے تو سوری بس بہت کوشش کی تو لکا
یہ مسیج ارسلان نے کیا تھا جس کو پڑھ کر حریم کے چہرے پر بےساختہ مسکراہٹ بکھر گی تھی
حریم نے replyٹائپ کیا ......
ارے تو صبح سے بھی بتاسکھتۓ تھے نہ آپ... میرا اتنا خون سڑا دیا اپ نے و یسے ہی کم ہے مجھ میں خون
ارسلان .....سوری آپ غصه کررہا ہے
حریم ........ہا ہا ہا ہا ہا نہیں غصه نہیں هو مجھہ لگا مجھ سے کچھ غلط سینڈ هو گیا ہے اپکو
ارسلان .....شکر یہ آپ کا میں خوش هو
حریم .......ارے وا ...بہت جلدی سیکھ لیا آپ نے مجھہ تو یقین نہیں آرہا ہے
ارسلان .....آپ کی وجہ سے
حریم .......نہیں جی آپکی محنت ہے میں بہت خوش هو آپ خود لکھ سکتے هو
ارسلان .....میں بھی خوش هو آپ نے سکھایا ہے مجھہ
حریم ...... اچھا میں نے سکھایا
ارسلان .....ہاں جی یہ سچ ہے
حریم .......اوکے جی بس تھوڑی اور محنت کرے پھر سب آجاۓ گا اچھا با ۓ مجھہ کام ہے
ار سلان ......اوکے با ۓ

ارسلان بہت کچھ کہنا چا ہتا تھا لیکن حریم ہمشہ کی طرح بات کو ادھوری چھوڑ جاتی تھی
دونوں کو ہی mistick هو گی تھی ادھی ادھوری باتوں کے مطلب بے معنی ہوتے ہے حریم کو ارسلان کی بات اور اس کا مقصد سمجھ نہیں آیا تھا اور ار سلان کو حریم کی یہ کوشش جو اس نے ارسلان کے لیے کی تھی وہ بھی سمجھ نہیں پایا وہ اسکے لیے یہ سب کیوں کر رہی ہے..........جاری ہے
 

Abrish  anmol
About the Author: Abrish anmol Read More Articles by Abrish anmol: 27 Articles with 63267 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.