دورانِ پرواز ہیڈ فون پھٹ گیا اور خاتون؟

اب تک موبائل فون اور چارجر کے پھٹنے کے خوفناک واقعات کے بارے میں تو ہم سنتے ہی آئے ہیں لیکن دورانِ پرواز حال ہی میں بیٹری سے چلنے والے ایک ہیڈ فون کے پھٹنے کے واقعے نے تو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے-
 

image

جی ہاں یہ خوفناک واقعہ بیجنگ سے آسٹریلیا جانے والی ایک خاتون کے ساتھ دورانِ پرواز پیش آیا جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی-

خاتون کا کہنا ہے کہ “ میں سفر کے دوران سو رہی تھی کہ مجھے دھماکے کی آواز سنائی دی“-

“ مجھے اپنے چہرے پر جلن محسوس ہوئی کیونکہ ہیڈ فون میری گردن کے گرد موجود تھا- میں نے فوراً ہیڈ فون گردن سے نکال کر نیچے پھینکا جس کے ساتھ ہی ہیڈ فون میں سے شعلہ بلند ہوا اور اس میں ہلکی سی آگ بھی لگی- جہاز کے عملے نے فوراً اس آگ پر پانی ڈال دیا“-

یہ ہیڈ فون خاتون کی ذاتی ملکیت تھا اور اس کے پھٹنے کی وجہ سے خاتون کے چہرے٬ ناک اور گال جلد شدید متاثر ہوئی اور اس کالے نشان بھی آگئے- اس کے علاوہ آگ نے خاتون کے بال اور بھنویں بھی جلا دیں-
 

image


ہیڈ فون کے جلنے کی بو پورے جہاز میں پھیل چکی تھی جب کہ اس کا کور اور بیٹری پگھل چکے تھے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A woman who was travelling to Melbourne has received burns to her face after the pair of battery-operated headphones she was wearing exploded mid-flight. The woman was sleeping two hours into her flight from Beijing to Australia when she said she heard a loud explosion, according to the Australian Transport Safety Bureau.