سانپوں سے متعلق چونکا دینے والے حقائق جو آپ نہیں جانتے

سانپوں کا ڈر یا خوف لوگوں میں عام پایا جاتا ہے اور یہ خوف بلاوجہ بھی نہیں کیونکہ سانپ ایک زہریلا ترین جانور ہے کسی بھی انسان کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- تاہم سانپوں میں چند ایسی ناقابلِ یقین صلاحیتیں بھی پائی جاتی ہیں جو اسے ایک حیرت انگیز جانور بناتی ہیں- جیسے کہ بعض سانپ اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ہم آج کے آرٹیکل میں آپ کو سانپوں کی چند ایسی حیرت انگیز صلاحیتوں اور حقائق کے بارے میں بتائیں گے جن سے بہت لوگ واقف ہیں-
 

image
سانپ سوائے انٹارٹیکا کے دنیا کے تمام حصوں میں پائے جاتے ہیں-
 
image
عام طور پر سانپ 10 سینٹی میٹر (4 انچ) سے لے کر 7 میٹر (23 فٹ) تک لمبے ہوسکتے ہیں-
 
image
دنیا بھر میں سانپوں کی 3400 اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں سے صرف 600 اقسام زہریلی ہیں- ان 600 میں سے بھی 200 قسموں کے زہریلے سانپ ایسے ہیں جو واقعی انسانوں کے لیے خطرہ ہیں-
 
image
دنیا میں دو سروں والے سانپ بھی پائے جاتے ہیں اور ایک ہی سانپ کے یہ دونوں سر غذا کھانے کے لیے ایک دوسرے سے لڑتے ہیں-
 
image
سانپ ہر طرح کے ماحول میں خود کو زندہ رکھ سکتے ہیں- چاہے وہ جنگل میں ہوں٬ صحرا میں ہوں٬ جھیلوں میں ہوں یا پھر پہاڑوں پر رہتے ہوں-
 
image
بلیک ممبا دنیا کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے اور اس کے کاٹنے کے بعد صرف 45 منٹ میں انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے- اس سانپ کے زہر کے تریاق سے قبل شرح اموات تقریباً 100 فیصد تھی-
 
image
کئی سانپ اپنے سر سے بھی بڑے جانور کو نگلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 
image
برازیل میں واقع ایک جزیرے کو سانپوں کے جزیرے کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں ہزاروں سانپ پائے جاتے ہیں- ایک اندازے کے مطابق اس جزیرے پر ہر 1 اسکوائر میٹر کے رقبے پر ایک سانپ موجود ہے-
 
image
جنوبی امریکہ کے آبی جنگلات میں ایسے سبز رنگ کے اژدھا پائے جاتے ہیں جنہیں دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی ازدھا قرار دیا جاتا ہے- ان کا وزن 227 کلو گرام سے زیادہ اور لمبائی 9 میٹر تک ہوتی ہے-
 
image
زہریلے سانپ ہر سال دنیا بھر میں 90 ہزار افراد کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں- البتہ مچھر کو دنیا کا مہلک ترین جانور قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں-
 
image
دنیا میں ایسے سانپ بھی پائے جاتے ہیں جو اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ان سانپوں کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے اور یہ 100 میٹر تک کا فاصلہ اڑ کر بھی طے کرسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The fear of snakes is one of the most common phobias people have. It is quite understandable – some snakes are venomous, capable of killing us, so fearing them is actually just a matter of instinct. However, it would be unfair to think of snakes as slimy killers only. Snakes can be also viewed as amazing animals with incredible abilities.