انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ایجادات اور دریافت

گزشتہ چند صدیوں کے دوران دنیا میں لاتعداد دریافتیں اور ایجادات وجود میں آچکی ہیں جنہوں نے نہ صرف ہمارے معیارِ زندگی کو بلند کیا بلکہ ہمیں اپنے اردگرد موجود دنیا کو سمجھنے میں مدد بھی فراہم کی- یوں تو ان ایجادات اور دریافتوں کی اہمیت کے اعتبار سے درجہ بندی انتہائی مشکل کام ہے لیکن پھر بھی ہم یہاں چند ایسی ایجادات اور دریافت کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ایجادات و دریافت قرار دیا جاسکتا ہے-


Penicillin
یہ دنیا کی سب سے پہلی اینٹی بائیوٹک ہے جسے 1928 میں الیگزینڈر فلیمنگ نے دریافت کیا- اگر یہ دوا دریافت نہ ہوتی تو آج بھی لوگ کئی بیماریوں کے ہاتھوں ہلاک ہورہے ہوتے جن میں معدے کا السر٬ دانتوں کی بیماریاں اور گلے کے انفیکشن بھی شامل ہیں-

image


Mechanical Clock
دنیا کی سب سے پہلی مکینیکل گھڑی ایک چینی راہب اور ریاضی دان I-Hsing نے 723 عیسوی میں ایجاد کی- اور اسی کی بدولت آپ درست وقت کا تعین کر پاتے ہیں-

image


Blood Circulation
خون کی گردش کے نظام کی دریافت طب کی دنیا کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک ہے- اس نظام کے حوالے سے مکمل طور پر دنیا کو آگاہ کرنے والے پہلے انسان ولیم ہاروے تھے جنہوں نے 1628 میں خون کی گردش اور اس کی دل اور دماغ تک پہنچنے والی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا-

image


Gravity
کششِ ثقل کے قانون سے کون واقف نہیں- کششِ ثقل کی دریافت مشہور ریاضی داں اور ماہر طبعیات آئزک نیوٹن نے اس وقت کی جب 1664 میں ایک درخت کے نیچے بیٹھے ان کے سر پر سیب آگرا- اور اس وقت انہوں نے وضاحت کی چیزیں اوپر سے نیچے کی جانب کیوں آتی ہیں-

image


Air Conditioning
یوں تو ائیر کنڈیشنگ کا نظام زمانہ قدیم سے موجود ہے لیکن دنیا صرف اس کی جدید شکل سے معترف ہے- بجلی سے چلنے والے ائیر کنڈیشن یونٹ نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان انجینئیر Willis Carrier نے 1902 میں ایجاد کیے-

image


Electricity
بجلی کی ایحاد نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کردیا- اور اس ایجاد کا سہرا سائنسدان مائیکل فریڈے کے سر ہے- انہوں نے کئی برقی نظاموں کی دریافت کی- اس کے علاوہ جنریٹر کی ایجاد بھی مائیکل کا ہی کارنامہ ہے-

image

DNA
اکثر لوگوں کے خیال میں ڈی این اے 1950 میں ماہر حیاتیات جمیس واٹس اور فرانسس کرک نے دریافت کیا تھا- لیکن حقیقت میں ڈی این اے پہلی مرتبہ 1860 میں ایک سوئس کیمسٹ Friedrich Miescher نے شناخت کیا تھا- اور اسی دریافت نے دوسرے سائنسدانوں کو اس پر تحقیق کرنے میں مدد فراہم کی-

image

X-Rays
جرمن ماہر طبیعیات ولیم کانراڈ نے 1895 میں ایکسرے کے نظام کو اس وقت دریافت کیا جب وہ برقی رو کو گیس کے انتہائی کم دباؤ سے گزارنے کے حوالے سے مطالعہ کر رہے تھے- انہیں اس دریافت پر 1901 میں طبعیات کے شعبے میں سب سے پہلا نوبل پرائز دیا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Over the course of ages, we have made countless discoveries that have improved the quality of our life and helped us to understand the world around us. It is very difficult (if not impossible) to rank the importance of the discoveries we have made, but one thing is for sure – some of them have literally changed our life. From penicillin and the screw pump to X-rays and electricity, here are some Biggest Scientific Discoveries in History of Mankind.