دل دہلا دینے والے پراسرار راز جو کبھی عیاں نہ ہوسکے

ہم دنیا کے بارے میں سب کچھ نہیں جانتے مگر ہمیں یہ گمان بھی ہوتا ہے کہ کچھ چیزوں کے بارے میں ہم علم رکھتے ہیں اور سائنسدانوں کو تو لگتا ہے کہ وہ ہر شے سے ہی واقف ہیں مگر حقیقی سائنسدان تسلیم کرتے ہیں کہ وہ کچھ بھی نہیں جانتے۔ اور یہی وجہ ہے کہ انسانوں میں سائنس سامنے آئی جس کے ذریعے ہم اپنی کائنات کے راز افشا کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پھر بھی چند پراسرار راز ایسے بھی ہیں جن کی حقیقت سے سائنسدان بھی لاعلم باوجود اس کے کہ ان رازوں سے پردہ اٹھانے کی لاتعداد کوششیں کی جاچکی ہیں-سائنسدان ان کے بارے میں صرف تھیوریز یا اندازے قائم کرسکے ہیں۔


Easter Island and the Moai
یہ جزیرہ دنیا کے سب سے دور دراز جزائر میں سے ایک ہے- یہ بات آج بھی ایک راز ہے کہ اس جزیرے کے رہائشیوں نے یہاں تک کامیاب سفر کیسے طے کیا- اور اس سے بڑا راز یہ ہے کہ اس جزیرے پر موجود دیوقامت انسانی شکل کے مجسموں جن کا وزن 10 سے 270 ٹن کے درمیان ہے کو پورے جزیرے پر کیسے پھیلایا گیا- جزیرے کے مکمل ساحل پر موجود ان Moai نامی مجسموں کی تعداد تقریباً 900 ہے اور انتہائی وزنی ہونے کی وجہ سے بغیر مشینری کے ان کی نقل و حمل بھی ناممکن ہے- سائنسندان اب تک ان تمام رازوں سے پردہ اٹھانے میں ناکام ہیں-

image


Amelia Earhart
یہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کرنے والی دنیا کی سب سے پہلی خاتون تھیں اور 1937 میں دنیا بھر کے سمندروں کی پیمائش کے حوالے سے شہرت رکھتی تھی- تاہم اپنی ایک ایسی ہی کوشش کے دوران Howland نامی جزیرے کے قریب پرواز کرتے ہوئے اچانک غائب ہوگئیں- یوں تو ان خاتون کی گمشدگی کے حوالے سے 3 نظریات پائے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں آج تک اس معمے کو کوئی بھی حل نہیں کر پایا-

image


The Mothman
1966 میں جب دو جوڑے مغربی ورجینیا کے علاقے Point Pleasant میں تھے اور وہ “TNT Area” کے قریب سے گزر رہے تھے تو انہیں ایک عجیب و غریب اور خوفناک مخلوق دکھائی دی- اس مخلوق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا آدھا جسم انسان کا اور آدھا پرندے کی مانند تھا- اس مخلوق کی آنکھیں سرخ تھیں اور جب اس نے چیخ ماری تو ان افراد اپنی گاڑی کی رفتار بڑھا دی- اس پراسرار مخلوق نے ان لوگوں کا تعاقب کیا لیکن شہری روشنیاں دیکھنے بعد غائب ہوگئی- اس واقعے کے چند روز بعد کچھ اور لوگوں نے بھی اسی علاقے میں ایسی ہی مخلوق نظر آنے کے بارے میں بیانات ریکارڈ کروائے اور اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا- تاہم سائنسدان اس راز سے بھی پردہ اٹھانے میں ناکام رہے-

image


Dyatlov Pass incident
1959 میں 10 طلبا کے ایک گروپ نے Ural نامی برفانی پہاڑیوں پر ski trip کا پروگرام بنایا- Kholat Syakhl کے مقام پر جب اس گروپ نے اپنا کیمپ قائم کیا تو رات ہوچکی تھی اور یہ تمام دوست خیمے سو گئے- لیکن ان کے سونے کے بعد کسی غیر مرئی طاقت نے انہیں خیموں سے باہر نکال دیا- اور شدید سردی کے باعث ان میں سے بعض طالبعلموں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر جسمانی صدمے کا شکار بنے- اس کے علاوہ ایک طالب علم کی کھوپڑی چٹخ چکی تھی جبکہ ایک طالبہ اپنی زبان سے ہی محروم تھی- محققین آج تک یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ آخر اس روز ان طالبعلموں پر کیا بیتی تھی-

image


The Hinterkaifeck Mystery
1922 میں میونچ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گھر کی Gruber فیملی کی نوکرانی نے ایک عجیب و غریب انسان نما مخلوق دکھائی دینے کا دعویٰ کیا- اور اس مخلوق سے خوفزدہ ہو کر یہ نوکرانی گھر چھوڑ کر چلی گئی اور کبھی واپس نہیں لوٹی- گھر کے سربراہ مسٹر Gruber نے بھی اپنے گودام میں ایسی ہی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کیا- اور ماہ اپریل کے ایک روز یہ پورا خاندان گودام میں مردہ حالت میں پایا گیا جنہیں کدال سے قتل کردیا گیا تھا- دوسری جانب اس خاندان کا دو سالہ بچہ اور نئی نوکرانی بھی گھر میں قتل کردیا گیا- تاحال اس فیملی کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا یہاں تک کہ یہ کیس دوبارہ بھی کھولا گیا اور اس کی تحقیق جدید فارنسک کے طلبہ نے کی-

image


Göbekli Tepe
ہماری اس سرزمین پر لاتعداد راز موجود ہیں اور انہی میں سے ایک ترکی میں موجود Göbekli Tepe بھی ہے جسے آٹارِ قدیمہ کے ماہرین نے دریافت کیا- یہ پتھروں کے دور سے بھی پہلے کا مقام ہے- اس مٹی میں ستونوں کی تین تہہ موجود ہیں جو ایک دوسرے کے اوپر رکھے گئے ہیں- ان ستونوں پر جانوروں کی تصاویر تراش خراش کر کے تخلیق کی گئی ہیں- سائنسندان آج تک یہ جاننے میں ناکام رہے ہیں کہ آخر ان اسٹرکچر کے لیے کس ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی یا پھر اس کا مقصد کیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

An unsolved mystery can be a small sliver right underneath the skin, annoying, perplexing, and curious all at the same time. We want to solve the mystery right away but love the thrill of putting all the pieces together. The knowledge that it might never be solved only salivates our curiosity. Well, to whet your appetite, here are some Unsolved Mysteries That Will Make Your Head Spin.