حضرت سید عیسیٰ موتم الاشبال قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

حضرت سید عیسیٰ موتم الاشبال قدس سرہٗ

سوال۱: حضرت سید عیسیٰ قدس سرہٗ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟
جواب: ۱۲۰ھ اور تاج العلماء کی تحقیق کے مطابق ۱۰۷ھ ہے۔
سوال۲: آپ حضرت زید شہید رحمۃ اللہ علیہ کے کون ہیں؟
جواب: صاحبزادے۔
سوال۳: آپ کا کون سا لقب بہت معروف ہے؟
جواب: موتم الاشبال۔
سوال۴: موتم الاشبال کا کیا معنی ہے اور یہ لقب ہونے کی کیا وجہ ہے؟
جواب: ’’موتم الاشبال‘‘ کا معنی ہے شیروں کے بچوں کو یتیم کردینے والا۔ ظالم و جابر حکمرانوں سے جان و مال اور عزت و شرافت کی حفاظت کے لیے آپ ’’واسط‘‘ کے جنگلوں میں رہتے تھے جہاں شیر کثرت سے رہتے تھے آپ ان کے شر سے بچنے کے لیے انہیں مکوں اور گھونسوں سے مار ڈالتے تھے اس لیے یہ لقب ہوگیا۔
سوال۵: آپ کے کتنے صاحبزادے تھے؟
جواب: چار (۱) سید احمد مختفی (۲) سید زید (۳) سید محمد (۴) سید حسین
سوال۶: سادات مارہرہ کے جد اعلیٰ کون ہیں؟
جواب: سید محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو حضرت موتم الاشبال کے سنجھلے بیٹے ہیں۔
سوال۷: حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ آپ کے کون ہیں؟
جواب: داداجان۔
سوال۸: آپ کا وصال کب ہوا اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب: ۱۶۶ھ میں کوفہ میں وصال ہوا اور حسن بن صالح نے نماز جنازہ پڑھائی۔
سوال۹: حضرت سید عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کی روایت کن سے کی ہے؟
جواب: اپنے والد ماجد حضرت سید زید شہید رحمۃ اللہ علیہ سے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہدرضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 587989 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More