باب علم مصطفی حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: واقعہ فیل کے ۳۰؍ سال بعد ۱۳؍ رجب المرجب بروز جمعہ خانہ کعبہ کے اندرونی حصہ میں ہوئی۔
سوال۲: آپ ایمان کب لائے؟
جواب: بچوں میں سب سے پہلے ۱۰؍ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔
سوال۳: آپ کی ذات مبارکہ کا ایک امتیاز کیا ہے؟
جواب: آپ ہمیشہ توحید پرست رہے اور کبھی شرک نہیں کیا۔
سوال۴: حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا نکاح کب اور کس عمر میں ہوا نیز اس وقت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر شریف کتنی تھی؟
جواب: غزوۂ بدر سے واپسی پر ۲۱؍ سال، ۵؍ ماہ کی عمر میں ہوا، اس وقت حضرت فاطمہ کی عمر ۱۸؍ سال تھی۔
سوال۵: حضرت خاتون جنت اور حضرت علی کے رشتہ زوجیت کا امتیاز کیا ہے؟
جواب: حضرت علی نے حضرت فاطمہ کی زندگی میں کوئی نکاح نہیں فرمایا۔ کیوں کہ خود نبیٔ کریمﷺ نے تاکید فرمائی تھی کہ’’ علی! تم فاطمہ کی زندگی میں کوئی نکاح نہیں کرو گے۔‘‘
سوال۶: آپ خلافت راشدہ پر کب متمکن ہوئے؟
جواب: حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دوسرے دن ذی الحجہ ۳۵ھ میں خلافت راشدہ پر متمکن ہوئے۔
سوال۷: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فاطمی اولاد کے نام بتایئے ۔
جواب: حضرت امام حسن، حضرت امام حسین، حضرت امام محسن ، حضرت رقیہ، حضرت زینب اور حضرت ام کلثوم رضوان اللہ علیہم اجمعین۔
سوال۸: حضور ﷺ کی اقتدا میں سب سے پہلے کس نے نماز پڑھی؟
جواب: حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے۔
سوال۹: آپ نے کتنے دنوں تک خلافت کے فرائض انجام دیے؟
جواب: ۴؍ برس، ۹؍ ماہ آپ کی مدت خلافت ہے۔
سوال۱۰: آپ پر قاتلانہ حملہ کس نے اور کب کیا؟
جواب: عبد الرحمن بن ملجم مرادی نے ۱۷؍ رمضان ۴۰ ھ میں جب آپ نمازفجر کے لیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد جارہے تھے۔
سوال۱۱: حضرت علی کی شہادت کب ہوئی اور مزار پاک کہاں ہے؟
جواب: ۲۰؍ رمضان المبارک ۴۰ھ کو ترسٹھ سال کی عمر میں، اور مشہور قول کے مطابق کوفہ سے قریب کوہ نجف پر آپ کی آخری آرام گاہ ہے۔
سوال۱۲: اسلام کی ترویج و اشاعت میں آپ کا کیا خصوصی کردار ہے؟
جواب: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان جوانان مکہ میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی شجاعت اور سپاہ گری کے ہنر کی بدولت غزوات اور جنگوں میں فتح و نصرت حاصل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ آپ نے اپنے دور خلافت میں کوفہ کو اسلامی دار الخلافہ بنایا۔ آپ کو سرکار دو عالم ﷺ نے باب علم نبی کا لقب عطا فرمایا۔ آپ نے اپنی دانائی اور علمی صلاحیت سے تمام خلفاے راشدین کی خلافت چلانے میں معاونت فرمائی۔
سوال۱۳: حضرت علی کی اس تلوار کا کیا نام تھا جو سرکاردو عالم ﷺ سے تحفے میں ملی تھی؟
جواب: ذوالفقار۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594823 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More