ضیمر فروش

میں نے اپنے آفیسر سے قرض کی بات کی تو انہوں نے انکار کردیا، پھر ایک دوست سے ادھار مانگنے گیا تو دو ٹوک صاف جواب ملا کہ پہلے ہی تنگ دستی میں زندگی کا سفرکاٹ رہا ہوں، بنک گیا تو بہت ساری دستاویزات مانگی گئی۔میں رب کا بندہ ہو کر بھیک تو مانگ نہیں سکتا تھا۔

ماریہ ایک بوڑھی بیوہ تھی، اس کی پنشن کی فائل کئی دنوں سے رکی ہوئی تھی، اس کو اپنا شکار بنانے کا سوچا اور بات کی کہ اماں جی معاملہ جلدی حل کروا لوں گا۔آپ صرف دس ہزار روپے کا بندوبست کرا دیں،کام ہو جائے گا۔

وہ دن اور آج کا دن سب کچھ میرے پاس ہے لیکن دل کا سکون کہیں کھو گیا ہے، پہلی دفعہ رشوت لینے کا خوف تھا مگر اب دیدہ دلیری سے لیتا ہوں مگر کہیں بھی مجھے برکت نظر نہیں آتی ہے۔جب سے رشوت کے حوالے سے ایک حدیث مطالعے میں آئی ہے تب سے میں اپنے ہی ضمیر کی عدالت میں مجرم بنا ہوا ہوں مگر میں توبہ کرنے سے قاصر ہون کہ نیکی کی طرف طبیعت مائل نہیں ہوتی ہے کہ میں روپے کے عوض اپنا ضمیرفروخت کر چکا ہوں۔
 

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 475617 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More