گھروں سے دریافت ہونے والی عجیب اشیا٬ کوئی مالا مال تو کوئی خوف میں مبتلا

آپ جب کوئی نیا گھر خریدتے ہیں تو آپ کو اس بات کے جاننے میں ضرور تجسس ہوتا ہے کہ گھر کا پرانا مالک کونسی چیزیں گھر کو خالی کرتے ہوئے چھوڑ گیا ہے؟ عموماً یہ عام سی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ کو نئے گھر کے کچن یا کسی کمرے کے کونے میں رکھی دکھائی دیتی ہیں- لیکن ہم آج جن چیزوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ نہ صرف عجیب ہیں بلکہ یہ مختلف مواقع پر ہونے والی تزئین و آرائش یا گھروں کی بحالی کے دوران گھر کے مختلف حصوں سے دریافت ہوئی ہیں-
 

image
آسٹریا کے علاقے Wiener Neustadt سے تعلق رکھنے والے ایک نامی Andreas K شخص کو اپنے گھر کے پچھلے حصے سے خزانہ دریافت ہوا- یہ خزانہ 200 سے زائد انگوٹھیوں٬ بروچ٬ بیلٹ بکلز٬ سونے کا پانی چڑھی چاندی کی پلیٹوں پر مشتمل تھا-
 
image
Steven Tull نامی شخص کو اپنے گھر سے ایک ایسی گمشدہ آڈیو ٹیپ دریافت ہوئی جس میں اس کے والد اور مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ تھی- یہ 1960 میں دیا جانے والا ایک انٹرویو تھا جو ایک کتاب کے بارے میں تھا-
 
image
Bronx میں ایک شخص کو کھدائی کے دوران اپنے گھر سے ایک دلچسپ گولف بال دریافت ہوئی جس کا تعلق 1899 سے بتایا جاتا ہے- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید ماضی میں اس گیند کا رنگ سفید تھا-
 
image
ونکس کے علاقے St. Francis کے ایک رہائشی جوڑے کو اپنے گھر کے باتھ روم کی دیوار سے ایک کوریائی میزائل دریافت ہوا- 20 انچ لمبا یہ میزائل اس وقت دریافت ہوا جب تزئین آرائش کے لیے باتھ روم کی دیوار کو توڑا گیا- اس میزائل میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا-
 
image
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے گھر کے عقبی صحن سے کھدائی کے دوران 8.2 پونڈ کے وزن کا حامل سونے کا ٹکڑا دریافت ہوا- یہ ٹکڑا نیلامی میں 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا فروخت کیا گیا- تاہم اس کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا-
 
image
چیک ری پبلک میں ایک گھر میں جب پائپوں کی تنصیب کے لیے صحن کی کھدائی کی تو وہاں سے چرچ کی دو بڑی گھنٹیاں دریافت ہوئی جن کی تاریخ 400 سال پرانی بتائی جاتی ہے- یہ گھنٹیاں دراصل دریافت سے 11 سال قبل قریبی چرچ سے چرائی گئی تھی اور یہاں کسی نے دفن کر دی تھیں-
 
image
امریکہ کے علاقے Phoenix کے ایک رہائشی جوڑے نے جب اپنے گھر کے کچن کی دیوار توڑی تو انہیں دیوار کے پیچھے سے ایک تجوری دریافت ہوئی- اس تجوری میں 50 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی رقم کے علاوہ ایک کتاب بھی موجود تھی-
 
image
Heikendorf کے مضافات میں رہنے والے ایک امیر جرمن باشندے کو اپنے گھر کے تہہ خانے سے جنگِ عظیم کے دور کے ہتھیار برآمد ہوئے جن میں ایک ٹینک اور توپ بھی شامل تھی-
 
image
پنسلوانیا کے ایک گھر کی دیواروں سے مرغیوں کی متعدد ہڈیاں دریافت ہوئی- امکان ظاہر کیا گیا کہ شاید یہ ہڈیاں جادو کے لیے استعمال کی گئی ہیں- ان ہڈیوں یا ڈھانچوں کو نکالنے کے لیے 20 ہزار ڈالر کی لاگت آئی جبکہ اس کام میں کئی سال لگے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

When you buy or inherit a new home and/or property, do you ever wonder what the previous owners may have left behind? There could be hidden treasures up in the attic, inside the walls, or deep down in the basement. They could have been left there several years before, completely preserved.