ایسے پختہ نظریات جن کا حقیقت سے کوئی واسط نہیں

ہمارے معاشرے میں آج کے جدید دور میں بھی بہت سی ایسی باتیں گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں اور وہ صرف غلط فہمی سے زیادہ کچھ بھی نہیں- درحقیقت یہ باتیں یا معلومات صرف ایک دوسرے سے سن کر اور بغیر تصدیق کیے پھیلا دی گئی ہیں- لوگوں کے درمیان عام پائی جانے والی چند ایسی ہی غلط فہمیوں کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے جنہیں سائنس نے بالکل بےبنیاد قرار دیا ہے-
 

image
عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کتوں کو صرف سفید اور کالا رنگ دکھائی دیتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں- کتے بھی کئی رنگ دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- البتہ انہیں انسانوں کے مقابلے میں کم رنگ دکھائی دیتے ہیں-
 
image
ہم ایک بات جو بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ “ اونٹ اپنے کوہان میں پانی ذخیرہ کرتا ہے“- آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہرین نے اس نظریے کو بھی غلط قرار دیا ہے اور ان کے مطابق کوہان میں صرف چربی پائی جاتی ہے-
 
image
اکثر لوگوں کا ماننا ہے “ ایک ہی مقام پر آسمانی بجلی دو مرتبہ نہیں گرسکتی “- لیکن سائنسدانوں کے نزدیک یہ نظریہ بھی غلط ہے کیونکہ ایک ہی مقام پر دو بار آسمانی بجلی کا گرنا ناممکن نہیں-
 
image
1930 میں بعض سائنسدانوں نے مکھیوں کے بارے میں یہ انکشاف کیا تھا ان کے پرَ منجمد ہوتے ہیں اور وہ انہیں اڑنے میں مدد نہیں دیتے- تاہم بعد میں ماہرین نے مکھیوں کے طریقہِ پرواز کا راز جان لیا تھا- لیکن آج بھی اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں یہ بات آج بھی ایک راز ہے کہ مکھیاں کیسے اڑتی ہیں؟
 
image
ماہرین کے مطابق لوگوں میں پایا جانے والا یہ نظریہ انتہائی غلط ہے کہ جن کا دماغ بائیں جانب ہوتا ہے وہ دائیں جانب دماغ والوں سے زیادہ ذہین یا قابل ہوتے ہیں- ماہرین کے مطابق ان چیزوں کا انسان کی ذہانت اور شخصیت پر کوئی اثر نہیں ہوتا-
 
image
لوگوں کا عام خیال ہے کہ چمگادڑوں کو دکھائی نہیں دیتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آواز کی مدد سے سمت کا تعین کرنے کی صلاحیت کا بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ اندھے نہیں ہوتے-
 
image
عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ جھوٹ بولنے والا شخص کبھی بھی آنکھیں ملا کر بات نہیں کرتا لیکن یہ بات خود جھوٹ ہے- آپ کبھی بھی بغیر تربیت کے کسی پختہ طریقے سے جھوٹ بولنے شخص کو پکڑ ہی نہیں سکتے-
 
image
یہ بھی ایک غلط نظریہ ہے کہ زبان کے مختلف حصے مختلف ذائقے پہچانتے ہیں کیونکہ زبان کا ہر حصہ ہر قسم کے ذائقے کی جانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
image
ایشیائی باشندوں میں ایک غلط نظریہ انتہائی عام ہے کہ آپ کا بلڈ گروپ آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے- ماہرین کے مطابق آپ کے خون کا گروپ چاہے جو بھی اس کے آپ کی شخصیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے-
 
image
اکثر لوگوں کا خیال ہے نپولین کا قد چھوٹا تھا لیکن حقیقت میں وہ ایک دراز قد شخصیت کا مالک تھا کہ اس وقت ایک شخص کا اوسطاً قد 5 فٹ 5 انچ ہوا کرتا تھا جبکہ نپولین کا قد 5 فٹ 7 انچ تھا- واضح رہے کہ وہ پیمائش فرانسیسی انچ میں کی گئی تھی جو کہ عالمی انچ سے مختلف ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Do you believe in disproven myths? You may think you don’t but you might. As people, it can be hard to confront new information, especially when it challenges our preconceived notion of the world. For example, sugar makes kids hyper right? Science says otherwise. Of course, there are reasons that we believe what we do, but those reasons usually aren’t what we think they are.