دنیا کی خطرناک ترین سڑکیں

ہماری اس سرزمین پر لاکھوں میل کے رقبے پر سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے- یہ سڑکیں دوسرے علاقوں سے رابطے کے لیے بنائی جاتی ہیں جو کہ ہماری بنیادی ضرورت بھی ہیں- تاہم دنیا میں چند سڑکیں ایسی بھی تعمیر کی گئی ہیں جو آسانیاں تو پیدا کر رہی ہیں لیکن پھر بھی چند وجوہات کی بنا پر خطرناک قرار دی گئی ہیں- ان سڑکوں کے خطرناک ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-


Paso de los Libertadores
چلی میں واقع یہ روڈ جتنی خوبصورت ہے اس سے کئی زیادہ خطرناک بھی ہے- پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع یہ سڑک سطح سمندر سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر تعمیر ہے- متعدد موڑ کی حامل یہ سڑک عموماً برف سے ڈھکی رہتی ہے جبکہ اس کے گرد کوئی حفاظتی باڑ بھی موجود نہیں- اس لیے یہاں ڈرائیونگ کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے-

image


Captain Cook Highway
یہ ہائی وے آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ کی ساحلی پٹی کے ساتھ ملحق ہے- اور اس ہائی وے پر سالانہ 100 سے زائد حادثات رونما ہوتے ہیں- اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں 90 فیصد غلطی ان مقامی افراد کی ہوتی ہے جن کی ڈرائیونگ بدترین ہوتی ہے اور ان کی یہی بری ڈرائیونگ انہیں موت کے قریب لے جاتی ہے-

image


I-26 - South Carolina
نئی صدی کے پہلے 10 سالوں کے دوران اس امریکی سڑک پر 286 حادثات رونما ہوئے جن میں 325 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- ان حادثات کی بنیادی وجہ اس سڑک کے کنارے پر موجود گہرے گڑھے ہیں- اس کے علاوہ اس پوری سڑک کے بہت کم حصے پر حفاظتی باڑ موجود ہے- اس سڑک پر ہونے والے حادثات کی شرح قریبی مصروف ترین ہائی وے کے مقابلے میں دگنی ہے-

image


Passage Du Gois
فرانس میں واقع یہ پُل پانی کی سطح بلند ہونے پر زیرِ آب چلا جاتا ہے اور اس وقت اس کا استعمال مناسب نہیں ہوتا- یہاں تک جب یہ ڈوبا ہوا نہیں ہوتا تب بھی یہ گیلا ہوتا ہے اور ایسے میں اس کا استعمال کسی حد تک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ آپ پھسل سکتے ہیں-

image


Luxor-al-Hurghada Road
مصری صحرا کے درمیان سے گزرنے والی اس سڑک پر جہاں آپ کا واسطہ شدید گرمی سے پڑتا ہے وہیں یہاں آپ کا سامنا ڈاکوؤں سے بھی ہوسکتا ہے- اور اسی وجہ سے اکثر لوگ یہاں تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہیں یا پھر ہیڈ لائٹس روشن نہیں کرتے تاکہ وہ ڈاکوؤں سے محفوظ رہیں-

image


Kuandinsky bridge over Vitim River
Sibera کے Vitim دریا پر بنے اس پُل کی چوڑائی صرف اتنی ہے کہ اس پر سے ایک وقت میں صرف ایک ہی گاڑی گزر سکتی ہے- یہ پُل لکڑی اور زنگ آلود لوہے سے تخلیق کردہ ہے جس کی وجہ یہاں مسلسل ہونے والی برفباری ہے- اس کے علاوہ اس پُل کے گرد کوئی حفاظتی باڑ بھی موجود نہیں- اور روزانہ کی بنیاد پر لوگ اس پُل کا استعمال کرتے ہیں-

image

Eyre Highway
آسٹریلیا کا یہ ہائی انتہائی طویل ہے اور یہاں شور بھی نہیں ہوتا کیونکہ یہاں گاڑیوں کی آمد و رفت بھی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے اکثر ڈرائیور گاڑی چلانے کے دوران سو جاتے ہیں- اور اسی وجہ سے یہاں رونما ہونے والے حادثات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Dangerous roads claim the lives of many people every year. It makes you wonder, what is it about the most beautiful, remote, and deadly places on earth that make people from every race and culture go, “We can travel there. Frequently. Let’s build a road!” It seems like some of the most dangerous places on earth are also some of the most beautiful.