ساحلوں سے دریافت ہونے والی عجیب اور پراسرار مخلوقات

عام طور پر ہمیں سمندر کے ساحل پر متعدد عجیب اشیاﺀ پڑی دکھائی دیتی ہیں لیکن جن کے عجیب یا مشکوک نہ ہونے کی وجہ سے ہم ان کی طرف زیادہ دھیان نہیں دیتے٬ بس ایک نظر دیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں- لیکن دنیا بھر کے ساحلوں سے ایسی عجیب و غریب اور خوفناک لیکن پراسرار سمندری مخلوق بھی دریافت ہوئی ہیں جن کی حقیقت سے کوئی واقف نہیں اور سائنسدان بھی ان کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کر پائے-


East River Monster
یہ عجیب و غریب جانور 22 جولائی 2012 کو نیویارک کے Brooklyn Bridge کے ساحل سے دریافت ہوا- یہ جانور سال 2008 میں نیویارک کے ہی موناٹوک نامی علاقے کے ساحل سے دریافت ہونے والے ایک پراسرار جانور کی مانند دکھائی دیتا تھا- سال 2012 میں ملنے والے اس جانور پر بھی ماہرین نے تحقیق کی لیکن اس کی حقیقت کے بارے میں کوئی بھی آگاہ نہیں کرسکا-

image


Unknown Whale Species
وہیل کی نامعلوم قسم جون 2014 میں الاسکا ہے St George نامی سے ساحل سے دریافت ہوئی- اس سمندری جانور کی 24 فٹ لمبائی اسے وہیل کی دیگر عام اقسام سے منفرد بناتی ہے- اس کے دانتوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس جانور کی عمر بہت زیادہ ہے-

image


Blue Dragon
یہ جانور نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے علاقے Queensland میں ایک ساحل پر پایا گیا- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ جانور اپنے شکار کی تلاش میں یہاں تک آ پہنچا ہے- اس جانور کو سائنسی طور پر Glaucus Atlanticus کا نام دیا گیا- اس کی لمبائی 3 سینٹی میٹر تک تھی جبکہ اس کا زہر انتہائی طاقتور بتایا جاتا ہے-

image


Lake Macquarie Creature
یہ عجیب و غریب اور خوفناک مخلوق آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں واقع Macquarie جھیل کے کنارے دریافت ہوئی- یہ جانور گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں دریافت ہوا- اس جانور کی تصاویر اس وقت ساحل سے گزرنے والے Ethan Tipper نامی سیاح نے کھینچیں- تاہم اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ آیا اس جانور کی لمبائی کتنی تھی-

image


Giant Oarfish
ایسی 2 دیوقامت مچھلیاں سال 2013 میں کیلیفورنیا کے ساحل سے دریافت ہوئیں- ماہرین کے مطابق یہ انتہائی گہرے پانی میں پائی جانے والی مچھلی ہے جو کہ انسانوں کو بہت کم دکھائی دیتی ہے- 18 فٹ لمبی یہ مچھلی سمندر میں 3 ہزار فٹ کی گہرائی میں پائی جاتی ہے-

image


 ‘The Ugly One’
یہ عجیب و غریب اور خوفناک جانور کینیڈا کے ایک ساحل پر مردہ حالت میں دریافت ہوا- یہ جانور مئی 2010 میں ساحل کے کنارے دریافت ہوا- ایک مقامی ویب سائٹ کا کہنا ہے “کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے تاہم پرانے لوگ اسے ‘The Ugly One’ کے کہتے تھے اور ایک برا جانور تصور کرتے تھے- یہ بہت کم دکھائی دیتا تھا“-

image

Folly Beach Monster
یہ پراسرار جانور سال 2012 میں جنوبی کیرولینا کے Folly نامی ساحل سے دریافت ہوا- اس نامعلوم جانور کی لمبائی 15 فٹ تھی- تاہم ماہرین کے مطابق اس قسم کی ایک مچھلی سمندروں میں پائی جاتی ہے لیکن اس کا وزن 360 کلو گرام تک جبکہ لمبائی 6 سے 8 فٹ تک ہوتی ہے- اور وہ مچھلیاں 60 سال تک زندہ رہ سکتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Most people would probably agree that the ocean is the most mysterious place on our planet. It covers 70% of the earth’s surface, and yet there are vast amounts of it that remain unexplored; in fact, scientists estimate that despite all of our advancements in underwater technology, we have still only explored a rather minute 5% of it.