رات کا وقت اور پاکستان کے حسین اور پرکشش مناظر

پاکستان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ وہ خوبصورت خطہ ہے جو ہر طرح کی خصوصیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کے حسین و جمیل مقامات نہ صرف دنیا کے کئی پرکشش مقامات کا مقابلہ کرتے ہیں بلکہ چند مقامات تو ایسے بھی ہیں جن کی خوبصورتی کی مثال پوری دنیا کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان کے خوبصورت مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ پاکستان کی حسین وادیاں، خوبصورت مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑ اور بہتے دریا اور یہاں کا ثقافتی ورثہ اپنے اندر کئی خوبیاں اور خوبصورتی لئے ہوئے ہیں- ہم یہاں آپ کی خدمت میں پاکستان میں رات کے اوقات میں جنم لینے والے چند حسین اور پرکشش مناظر پیش کر رہے جنہیں دیکھ کر آپ کا دل انہیں حقیقت میں دیکھنے کے لیے بھی بیتاب ہوجائے گا-
 

image
یہ رات کے وقت کا سحر منظر کسی اور دنیا کا نہیں بلکہ ہمارے ملک پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں دراوڑ قلعہ کا ہے-
 
image
جگمگ کرتی روشنیوں سے تخلیق خوبصورت منظر پاکستان کے شہر کوئٹہ کا ہے-
 
image
پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام بناک ٹاپ سے کہکشاں کا نظارہ-
 
image
چودہویں کے چاند کا ایسا دلکش نظارہ اسلام آباد کے مقبول ترین سیاحتی مقام دامنِ کوہ سے ممکن ہے-
 
image
رات کے وقت پشاور کے اسلامیہ کالج کا خوبصورت منظر-
 
image
کےٹو کا بیس کیمپ اور تاروں بھرا آسمان٬ یقیناً اس سے زیادہ پرکشش اور کچھ نہیں ہوسکتا-
 
image
قراقرم کے پہاڑی سلسلے پر تاروں کے جھرمٹ میں حسین چاند کا دلکش نظارہ-
 
image
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ حقیقی منظر ہے اور رات کا وقت یہ قدرتی نظارہ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں واقع Katpana صحرا میں دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
روشنیوں سے بھرپور یہ دلچسپ منظر پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کے مشہور کے پی ٹی پُل کا ہے-
 
image
یہ بھی ایک حقیقی قدرتی منظر ہے اور ایسا سحر انگیز منظر آپ ہنزہ وادی میں رات کے وقت دیکھ سکتے ہیں-
 
image
کہکشاں کے ایسے شاندار منظر سے لطف اندوز ہونے کی خواہش یقیناً ہر ایک کی ہوگی اور یہ دیوسائی پلین میں ہی ممکن ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is beautiful, it is utterly blessed! We don’t just say it… It actually is. When it comes to breathtaking landscapes and mind-blowing sceneries, Pakistan is absolutely matchless. You think Switzerland is the most stunning country on this planet? Think Again…See how lovely Pakistan looks at nighttime.