آپریشن رد الفساد،تجزیاتی نظر سے ۔۔۔!!

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بروز بدھ بائیس فروری دوہزار سترہ کو کور کمانڈرز کی مشاورت کے بعد آئی ایس پی آر کے توسط سے میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کو بآور کرایا کہ اب پاکستان کی تمام فورسس جن میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان رینجرز ، پولیس اور دیگر حساس ادروںکےتمام گروپ سے پوری قوت کیساتھ دہشتگردی، کرپشن، سہولت کار و معاونین کے خلاف یکجا ہوکر مقابلہ کیا جائیگا ،اس مقابلے اور مشن کو آپریشن رد الفساد کا نام دیا گیا ہے جو کہ صرف اور صرف پہلے کی طرح پاکستان کی فورسس کی حکمت عملی، دانشمندی اور سوچ و بچار کے بعد آپریشن طے کیئے جاتے رہے ہیں اور طے کیئے جاتے رہیں گے کیونکہ پاکستان سن ستر کی دہائی سے حالات جنگ میں مسلسل رہا ہے ، پاکستان کی عسکری قوت پر حملہ کرنے والے بھول گئے کہ پاکستان کی عسکری قوت آہنی طاقت کے حامل ہے ، ان کی بہادری اور شجاعت کسی سے چھپی نہیں، پاکستان اعلیٰ ترین ایٹمی صلاحیت کا حامل ہے، بھارت سمیت تمام پاکستان دشمن جانتے ہیں کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ملک ہے جسے زیر نہیں کیا جاسکتالیکن اس کی ترقی کی رفتار میں مداخلت کرکے اس کے مشن مین تاخیر پیدا کی جاسکتی ہے، سی پیک ہو یا عسکری ہتھیار الحمد للہ پاکستانی افواج نے دشمن کے ہر سازشی حملے کو ناکام کیا ہے لیکن تمام تحقیق، مشاہدے اور تجزیئے اس بات کی جانب توجہ دلاتے ہیں کہ پاکستان کے اندر مفاد پرست، منافق، خود غرض اور فسادی کئی گروپ بیرونی قوت کے ہاتھوں بکے ہوئے ہیں۔ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ منتخب حکومت میں یہ تمام زمہ داری عوامی نمائندگان اپنی ذمہ داری کو بخوبی احسن انداز میں سر انجام دیتے ، ریاست پاکستان کے اداروں کو مستحکم کرکے جدید خطوط پر استوار کرتے، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جمہوریت کے علمبردار ایوانواں میں اپنی اپنی جماعت کے بجائے ملک پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے فلاحی پکیج پیش کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان نچلی سطح پریونین کونسل کی سطح پر اختیارات کو منتقل کرکے عوامی بنیادی مسائل کوحل کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان ملک بھر میں تعصب اور اقربہ پروری کا خاتمہ کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان مزہب اور مسلک کی نفرت کو ختم کرکے ایک دوسرے کیلئے نرم گوشہ پیدا کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان ملک بھر سے ڈکیتی، رہزنی، لوٹ مار کے خاتمے کیلئے اپنے اپنے خدمات پیش کرتے ،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان پولیس کے محکمہ کو بالکل آزاد کرکےحقیقی قانونی شکل دیتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان عدلیہ کے نظام کو ریفارم کرنے کیلئے تمام جسٹس صاحبان سے مشاورت کرکےعدالتوں کے کلرک، پیشکار اور دیگر نچلی سطح کے ملازمین کی رشوت خوری کا خاتمہ یقینی بناتے تاکہ تاریخ اور فیصلوں میں تاخیر پیدا نہ ہوتی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان محکمہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی شعبے میں نئے نطام کو مروج کرتے ،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان تعلیمی انسٹیٹیوٹ یعنی درسگاہوں سے نقل کے رجحان پر مکمل پابندی عائد کرواتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان ٹیکسٹ بورڈ اور میٹرک سمیت دیگر بالا بورڈ کی اصلاح کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان ملک و قوم کی خاطر یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں کی تعداد میں اضافہ کرکے نہ صرف پی ایچ ڈیز طالبعلموں کیلئے روزگار فراہم کرتے بلکہ نئے محقق بھی پیدا کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان افغان پزیروں کی واپسی کیلئے سفارتی اور وازارت داخلہ و خارجہ کے توسط سے ان کے انخلا کو یقینی بناتے،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان ملک پاکستان سے منشیات کی فروغ اور اس کے استعمال کا خاتمہ کرنے کیلئے بھرپور قوانین بناکر عملدر آمد کراتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان اداروںمیں بھرتیوں کو اہلیت، قابلیت کے تحت تقرر نامے کو لازم قرار دیتے اور شفارش و رشوت کے تمام راستے بند کردیتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان رنگ و نسل، قوم و قبیلہ، اپنی جماعت ہو یا مخالف کی جماعت ہر ایک سے جدہ ہوکر صرف اور صرف ملک پاکستان کیلئے جو بہتر ہوتا وہ عمل کیا جاتا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان خود کو عملی طور پر عوامی خدمت گار ہونے کا ثبوت دیتے،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگاناپنی عسکری افواج سے ایک پیج پر رہتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان میڈیا میں اپنی افواج کی عزت و وقار اور بہادری کی داستانیں سناتے اور اپنے بہادر سپاہیون کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے میں دنیا بھر کو ہر زاویئے کہ نہ صرف آگاہ کرتے بلکہ اپنی افواج پر فخر بھی کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگانہ ہر سطح پر ظاہر و باطن فسادیوں کے خاتمے کیلئے ملکی سطح پر پلان پیش کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان غیر ملکیوں کی مشکوک حرکات پر ملک بدر کیلئے قوانین سخت سے سخت ترین بناتے اور ہر اُس شہری کا محاسبہ کرنے کیلئے آئین کی شق میں اضافہ کرتے جو ملک و قوم کو بلاواسطہ و بلواسطہ نقصان پہنچارہے ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان انسانی اسمگلنگ سمیت تمام اسمگلروں کے خلاف فی الفور اقدامات کیلئے قوانین بنائے جاتے تاکہ معصوم بچوں، بچیوں، لڑکیوں اور کمزورانسانوں پرظلم و بربریت کے بادل کا خاتمہ ممکن ہوجاتا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے ایسا قانون بناتے کہ وہ تفتیش کے عمل کو لازم و ملزوم شفاف بنانے پر مجبور ہوجاتے،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان امن و امان، پانی و خوراک کی سہولتوں کو عوام کیلئے آسان اور سستا بناتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان یوٹیلیتی بلز کو کم شرح پر لے آتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان عوامی خدمت کے مقصد کیلئے ووٹ حاصل کیئے اور وزارتوں کے قلمدان لینے کے بعد اپنی اپنی وزارت میں ایسے اصول واضع کرتے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ ملتا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان درآمدات کو بڑھانے کیلئے بہتر پالیسی واضع کرتے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمارے منتخب نمائندگان زرمبادلہ کو بڑھانے کیلئے قبیلہ و قومیت کے بجائے پاکستانی شہریت کو اولیت دیتے لیکن دیکھا گیاکہ ہمارے منتخب نمائندگان نے سوا ئے عوام کو اذیت زندگی گزرنے پر مجبور کردیا، پانی بجلی اور گیس کو نایاب بنادیا ،پیٹرول کے نرخ عالمی مندی میں سستے ہونے کے باوجود مہنگا رکھا، دولت کی ہوس نے ان کو اس قدر بہرہ، اندھا اور گونگا کردیا کہ ان کے سامنے ملک دشمن عناصر کھلے عام دہشت گردی کرتے رہے اور ملک میں اس قدر دہشت گرد طاقت ور بن کر ابھرنے لگے کہ گویا پاکستان میں ریاست کا وجود ہی نہ ہو یہ سب کچھ اس لیئے تھا کہ حکمراں جماعت ہو یا حزب اختلاف بڑی جماعت ان دونوں کا گڑ جوڑ سے ملک دشمن عناصر اپنی کاروائیوں مین دندناتے پھرتے تھے، عوام کی چیخ و التجا کے بعد پاک فوج کے سربراہوں نے ملک و قوم کی بقا و سلامتی کیلئے از خود آپریشن شروع کیئے پے در پے آپریشن سے دہشتگرد محفوظ ٹھکانے کی طرف چڑھ دوڑے ان کے ٹھکانوں کی بہترین پناہ گاہیں فراہم کرنے والے کوئی اور نہیں خود حکومتی عناصر کے کئی جماعتیں، گروہ، تنظیمیں شامل تھیں۔۔ افواج پاکستان کے ذہین کموڈور اور سپہ سالاروں نے پاک فوج کے چیف قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں فیصلہ کیا کہ اب فساد کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ زیر زمین اور آسمان کی بلندی پر چھپنے والے ہر زہریلے کیڑوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے کیونکہ بیرونی طاقتوں کے وسائل کو منقطع کرنا بھی لازم تھا اور ان عناصر کی گرفت بھی لازم تھی جو حکومت میں اور حکومت کے باہر رہتے ہوئے ریاستی اور عسکری اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے تھے کسی نے کہا ہم اینٹ سے اینت بجا دیں گے تو کسی نے ہرزہ سرائی کی گویا دشمن کی زبان بولتے ہوئے ذرا سی بھی شرم نہیں آئی اور اب آنے والے الیکشن مین کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں ،سوچ رہے ہیں کہ اس بار بھی الیکشن کمیشن کو دھونس دھمکی، بلیک میلنگ کے ذریعے اپنے دباؤ میںرکھ لیں گے ،عوام کو قتل و ٹارگٹ کرنے کی دھمکی کے ذریعے ووٹ حاصل کرلیں گے یا پھر بوگس ووٹ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن شائد یہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، آپریشن رد الفساد کا مقصد ہی یہی ہے کہ ایسے احمقوں کو جنت سے باہر نکال پھینکیں اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ترین احتساب کیا جائے ، پاک فوج جہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وہیں اسے کرپشن، بدعنوانی،لوٹ مار اور بد دیانتی کے خلاف بھی سب سے زیادہ اور سب سے طاقتور جنگ کرنی پڑے گی اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک پاکستان کیساتھ عوام کا مسقبل بھی تاریک ہوسکتا ہے کیونکہ ان اشرافیہ کے خاندانوں نے قومی خذانے کی جس قدر لوٹ مار کی ہے اُس سے معاشی طوفان کھڑا ہوسکتا ہے اسی لیئے پاکستان کی ترقی و بقا کیلئے لازم ملزوم ہے کہ پی پی پی اور پی ایم ایل نون کے ادوار کا مکمل احتساب کیا جائے ، ہر پہلو اور ہر سطح سے تاکہ ان کے غیر قانونی اقدامات کھل کر عوام کے سامنے آجائیں پھر ان دونوں تنطیموں پر تاقیامت کالعدم قرار دیا جائے اس کے علاوہ ان کی تمام ذیلی یا پارٹنر جماعتوں کو بھی احتسابی عمل سے گزارا جائے یہی ہے آپریشن رد الفساد ۔۔۔ اللہ پاکستان کی ہمیشہ ہر دشمنوں سے محفوظ رکھے آمین ثما آمین۔۔۔۔۔!!! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔
Jawed Siddiqui
About the Author: Jawed Siddiqui Read More Articles by Jawed Siddiqui: 310 Articles with 243508 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.