مختلف ممالک میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے دلچسپ انداز

پاکستان میں جب کافی عرصے بعد کوئی مل جائے تو ملنے کا انداز ہی انوکھا ہوتا ہے۔ کوئی السلام علیکم کے الفاظ ادا کرنے کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے یا پھر گلے بھی لگا لیتا ہے- ایسے ہی ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ملنے کے انداز کس طرح کے ہوتے ہیں۔ مندرجہ ذیل میں نیو کے توسط سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے منفرد انداز موجود ہیں-


فلپائین
فلپائن میں اپنے سے بڑی عمر کے افراد سے ملتے ہوئے جھک کر ان کے ہاتھ ماتھے پر رکھنا ملنے کا ایک انداز ہے ۔

image


جاپان
جاپان میں بڑوں، چھوٹوں کو جھک کر ملنے کے انداز کو ساری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔

image


بھارت
بھارت میں نمستے (ہاتھ جوڑ) کر ایک دوسرے کو ملنے کا انداز دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔

image


تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں بھی بھارت کی طرح ہاتھ جوڑ کو ایک دوسرے کو ملنا انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

image


نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ میں ماتھا ، ناک ایک دوسرے سے ملا کر حال چال پوچھنا بھی ملنے کا ایک طریقہ ہے۔

image


بٹسوانا
بٹسوانا میں ہاتھ ملا کر ہی ملا جاتا ہے۔

image

منگولیا
منگولیا میں اگر کوئی مہمان ایک دوسرے کو ملے تو ایک دوسرے کو سکارف دیتے ہیں۔

image

سعودی عرب
سعودی عرب میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں ۔جن میں سے ماتھا ، ناک ملانا بھی ملنے کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے ۔

image

کینیا
کینیا میں ایک دوسرے کو ملنے کا انداز ہی انوکھا ہے۔

image

تبت
تبت میں مہمانوں کو ملنے کے لیے دور سے زبان کو دانتوں میں دبا کر اظہار کیا جاتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are a number of ways to say hello around the world, and just as many ways to show them. These traditional greetings, ranging from region to region, have developed into cultural norms — often to show respect.