اساتذہ کی وہ اقسام جو ہر تعلیمی ادارے میں ضرور ہوتی ہیں

پاکستانی طالبعلموں کی طرح پاکستانی اساتذہ میں بھی کئی اقسام پائی جاتی ہیں- خود آپ نے بھی اپنی اسکول یا کالج لائف میں مختلف اقسام کے رویوں کے حامل اساتذہ دیکھے ہوں گے- بعض اوقات کچھ اساتذہ تو انتہائی نرم رویے کے مالک ہوتے ہیں جبکہ چند ایسے سخت ہوتے ہیں انہیں دیکھ کر ہی طالبعلم کی جان نکلنا شروع ہوجاتی ہے- یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہاں اساتذہ کے عام رویوں کے اعتبار سے چند مختلف اقسام کے اساتذہ کا ذکر کیا ہے- یہ آرٹیکل یقیناً آپ کو تعلیمی دور کی یادیں تازہ کروا دے گا:


وہ جو کبھی نہیں مسکراتے!
شکل تو اچھی بھلی ہے لیکن پھر بھی جانے کیوں ان کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی-

image


سب کے پسندیدہ اور چہیتے ٹیچر!
ان سے طالبعلم بہت پیار کرتے ہیں مگر ایسے اساتذہ بہت کم ہوتے ہیں-

image


فضول مذاق کر کے کلاس کو ہنسانے کی کوشش!
بعض اساتذہ فضول مذاق کر کے کلاس کو ہنسانے کی ناکام کوشش کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں٬ سمجھ نہیں آتا کہ یہ بولنا کیا چاہ رہے ہیں آخر؟

image


پورے سال کا سلیبس ایک ہی کلاس میں ختم!
وہ اساتذہ بھی ہوتے ہیں جو پورے سال کا سلیبس ایک ہی کلاس میں ختم کروانے کی کوشش کرتے رہے ہیں- ایسا لگتا ہے سب سے آج ہی پڑھانا٬ کل ہو نہ ہو-

image


لڑکیوں سے ہمدری اور لڑکوں سے بلاوجہ نفرت کرنے والے!
آپ نے بھی اکثر ایسے اساتذہ دیکھیں ہوں گے جنہیں لڑکیوں سے ہمدری اور لڑکوں سے بلاوجہ نفرت ہوتی ہے- یقیناً پڑھنے والے اس سے اتفاق کر رہے ہوں گے-

image


اپنی کامیابی کی داستان سنانے والے اساتذہ!
چند اساتذہ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی کامیابی داستانیں سناتے نہیں تھکتے جیسے کہ “ جب میں تمہاری عمر کا تھا تو روز صبح پیدل 10 میل دور اسکول جاتا تھا--- اسٹریٹ لائٹس میں پڑھائی کرتا تھا----- گولڈ میڈلسٹ تھا میں----“-

image

سب سے زیادہ اچھے لگنے والے ٹیچر لیکن آخر میں!
بعض ٹیچر ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو سب سے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں لیکن آخر میں سب سے برا گریڈ دیتے ہیں- پھر آپ کے الفاظ کچھ ایسے ہوتے ہیں “ اﷲ بچائے ایسے ٹیچر سے“-

image

پورا لیکچر بےتکی باتوں میں گزارنے والے ٹیچر!
ایسے ٹیچر بھی پائے جاتے ہیں جو پورا لیکچر بےتکی باتوں میں گزار دیتے ہیں٬ ایسے لوگوں کو ٹیچر نہیں بننا چاہیے بلکہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے-

image

اگر آپ بھی ایسے کسی ٹیچر کو جانتے ہیں جو ان دی گئی کیٹیگری میں مناسب لگتے ہیں تو ہمیں ضرور بتائیں!
YOU MAY ALSO LIKE:

Just like Pakistani students, Pakistani teachers also share similarities. Since most of them share similarities, it is easier to generalize common behaviors of teachers, lecturers and professors of Pakistani universities, colleges and schools.