پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت کیا رکھی گئی؟

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا فائنل پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں موجود کرکٹ شائقین کے اندر بےانتہا جوش پایا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فائنل میچ کو اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنے کے لیے ٹکٹیں آن لائن فروخت ہوں گی لیکن ان کی قیمت کیا ہوگی؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں-
 

image

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹکٹ آن لائن فروخت کی جائیں گی جس کا باقاعدہ آغاز ایک سے دو دن میں ہوجائے گا-

یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور 14 انکلوژر والے اس اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 25 ہزار افراد بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں- پی ایس ایل کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12ہزار روپے ہے-

عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 12000روپے ادا کرنا ہوگی جبکہ جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار اور راجہ انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
 

image


جنرل انکلوژر میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے-

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5 مارچ 2017 کو لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

PCB has decided to set the venue of final of PSL to be Gaddafi Stadium Lahore. The sale of the tickets is now available through online portal, keeping in view the high demand of the tickets. The sale will begin within 4-5 days, said a PCB statement.