شاہد آفریدی سے متعلق سڑکوں پر دلچسپ پوسٹر

پاکستانی کرکٹ شائقین جہاں بہترین کارکردگی کے مظاہرے پر اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہیں بدترین کارکردگی دکھانے پر خوب خبر بھی لیتے ہیں- ایسا ہی کچھ ہوا بوم بوم آفریدی کے ساتھ بھی لیکن ذرا دلچسپ انداز میں-
 

image

جی ہاں اپنی جارحانہ بیٹنگ اور جادوئی باؤلنگ سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے دلوں میں گھر بنانے والے کھلاڑی شاہد آفریدی گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ کی دنیا میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں-

ویسے تو آج بھی بوم بوم آفریدی کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن کرکٹ شائقین میں کوئی ایسا بھی ہے جسے اب کرکٹ کی دنیا میں شاہد آفریدی کی موجودگی منظور نہیں-
 

image


اور اس بات کا اظہار اس نامعلوم شخص نے کراچی کی سڑکوں پر آفریدی کے بارے میں چند عجیب و غریب پوسٹر لگا کر کیا ہے- ان پوسٹرز پر لکھے دلچسپ جملوں نے پڑھنے والوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کیا جو کہ کچھ ایسے تھے“ کھلینے کی باتیں ہوئیں پرانی ---- خدا کے لیے اب تو چلے جاؤ“ -

YOU MAY ALSO LIKE:

Shahid Khan Afridi is a Pakistani professional cricketer and former captain of the Pakistan national cricket team. He also holds a record of taking most wickets and most player-of-the match awards in Twenty20 International cricket.