ہر قسم کی کھانسی کے گھریلو علاج

کھانسی ہونا ایک معمولی سا مرض سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر زیادہ عرصے تک یہ مرض لاحق رہے تو صحت کے دیگر مسائل بھی پیش آسکتے ہیں ۔لہذااسکا بر وقت علاج ضروری ہے چند گھریلو علاج ایسے ہیں جن کی مدد سے کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

کالی کھانسی کا علاج
نشاستہ، گندم، افیون مصی گوند کیکر رب السوس، سی لیکر برابر وزن کوٹ کر تھوڑا پانی شامل کر کے گولیاں بنا لیں۔ایک سے دو سال کے بچوں کو ایک گولی صبح اور ایک گولی شام دیں۔ دو سے چار سال کے بچوں کو دو گولی صبح دو گولی شام، چار سے آٹھ سال کے بچوں کو تین گولی صبح اور تین گولی شام میں دیں۔ تیل اور کھٹی اشیا سے پرہیز کروائیں۔

بلغمی کھانسی کا علاج
بلغمی کھانسی میں نمک کی ڈالی منہ میں رکھنے سے آرام ملتا ہے ۔اسکے علاوہ گاجروں کے نچڑے ہوئے پانی میں مصری ملا کے پکا لیں۔ اس میں مرچ سیاہ کا سفوف ملا کے استعمال کریں جلد آرام آئیگا۔

سردی کی کھانسی کا علاج
بڑی الائچی کے دانے، سیاہ مرچ، فلفل دراز، مغز بادام، منقی (بیج نکال دیں) ایک ایک تولہ مغز بادام ٹھنڈے پانی میں بھگو کر اسکا چھلکا اتار دیں سب چیزوں کو برابر اچھی طرح کوٹ لیں ۔اگر سخت ہو جائے تو تھوڑا سا پانی ملا کے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا کے رات کو سونے سے پہلے ایک گولی چوس لیں۔

خشک کھانسی کا علاج
سفید خشخاش اور مصری برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح پیس لیں اور دن میں دو سے تین بار چھے چھے ماشے کھائیں پورانی خشک کھانسی میں آرام ملے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Moeed
About the Author: Abdul Moeed Read More Articles by Abdul Moeed: 25 Articles with 66821 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.