پاکستان کی بیٹی ناسا میں انتہائی اہم عہدے پر

پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں اور اس کی ایک روشن مثال پاکستان میں پیدا ہونی والی خاتون سائنسدان حبا رحمانی بھی ہیں جو اس وقت دنیا کے مقبول ترین خلائی ادارے ناسا میں ایک انتہائی اہم عہدے پر فائز ہیں-
 

image

حبا رحمانی ناسا میں بطور انجنئیر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور بعض اوقات ان کی اجازت کے بغیر راکٹ یا خلائی گاڑیاں خلا میں بھی نہیں بھیجی جاسکتیں-

حبا جب ایک ماہ کی تھیں تو ان کے والدین انہیں لے کر پاکستان سے کویت منتقل ہوگئے اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کویت میں حاصل کی- کویت اور عراق کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران حبا اور ان کے خاندان کو کچھ وقت اردن اور عراق کے درمیانی سرحد پر پناہ گزین کے کمیپوں میں بھی گزارنا پڑا-

اور یہی صحرا کی ریت پر بیٹھ کر جب انہوں نے رات میں آسمان پر ستارے دیکھے تو انہیں فلکیات کا شوق پیدا ہوا تاہم وہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان واپس آگئیں اور جنگ کے خاتمے کے بعد دوبارہ کویت چلی گئیں اور اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی-

1997 میں حبا نے اپنے انجنئیرنگ کے شوق کو پورا کرنے کے لیے یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا میں داخلہ لیا اور سال 2000 میں انہوں نے اپنی گریجویشن مکمل کرلی-
 

image


جس کے بعد حبا رحمانی نے مشہور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مختلف حصوں کی جانچ کا کام کیا- اور اس کے بعد اپنے روشن مستقبل کی جانب بڑھتے ہوئے جارجیا ٹیک سے ماسٹرز کی ڈگری لی- سال 2008 میں حبا نے کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا میں باقاعدہ ملازمت اختیار کر لی۔

حبا رحمانی جدید ترین راکٹوں کے پرواز کرنے سے قبل ایک انجینیئر کی حیثیت سے مکمل جائزہ لیتی ہیں اور درپیش مشکلات کو حل کرتی ہیں

حِبا رحمانی اس وقت ناسا میں بطورِ ایویانکس اینڈ فلائٹ کنٹرول انجینیئر اپنی خدمات سرانجام دی رہی ہیں۔ اور راکٹوں کے علاوہ حِبا پیگاسس، ایکس ایل اور فیلکن نائن جیسے جدید خلائی طیاروں کی ٹیسٹنگ اور جائزے کا کام کرچکی ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The story of a Pakistani born lady from Pakistan, who survived war in the Gulf countries, lived as a refugee in a desert and then went on to making her way to NASA is definitely heart-warming. That is in a nutshell, the tale of Hibah Rahmani, a remarkable lady who has defied all odds and secured an important position at NASA, the US space agency.