پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے 7 مشہور پاکستانی سیاستدان

گزشتہ کچھ سالوں سے بہت سے نامی گرامی پاکستانی سیاستدانوں کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی خبریں ٹی وی کی زینت بن رہی ہیں- بہت سی مشہور شخصیات خصوصاً علم کے شعبے سے تعلق نے اس عمل کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ ایسا کرنے ذہانت کا معیار گر جائے گا- اعزازی ڈگری دینے کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اعلیٰ ایوارڈ اور ڈگریاں مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کو دینا صاحبِ علم افراد کے ساتھ ناانصافی ہے- ایسے کئی افراد ہیں جو سالوں محنت کر کے اپنی قابلیت کے دم پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر پاتے ہیں مگر ان کو ایسے اعزاز سے نہیں نوازا جاتا-


وزیراعظم نواز شریف
سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں وزیراعظم کا جن کو سال 2014 میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا- اپنی تقریر میں وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے امداد کے لیے 9 ارب روپوں کا مطالبہ کیا ہے٬ اور وہ فیصلہ نہیں کر پارہے کہ وہ اس ڈگری کے واقعی مستحق بھی ہیں یا اس کو خرید رہے ہیں- وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں-

image


رحمان ملک
اگلا حیران کن انکشاف یہ ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کو بھی سال 2011 میں “ امن “ قائم کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں کراچی یونیورسٹی نے اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا تھا- کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یہ ڈگری جناب رحمان ملک کو دینے کا فیصلہ کیا تھا- کچھ دن بعد ہی کراچی یونیورسٹی کے پروفیسروں نے رحمان ملک کی اس اعزازی ڈگری خارج کرنے کا مطالبہ شروع کردیا تھا-

image


قائم علی شاہ
ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سال 2014 میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی٬ خیرپور کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی- وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے جمہوریت کی خدمت کے اعتراف میں یہ اعزازی ڈگری قائم علی شاہ صاحب کو پیش کی-

image


عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 2012 میں برطانیہ کے مشہور رائل کالج آف فزیشن نے ان کی کینسر کے خلاف جنگ اور شوکت خانم میموریل ہاسپٹل کے قیام کے لیے اعزازی فیلو شپ سے نواز-

image


مصطفیٰ کمال
سابق مئیر کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے لیڈر مصطفیٰ کمال کو سال 2010 میں کراچی کی ترقی و خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا تھا-

image


محمد سرور
سابق گورنر پنجاب محمد سرور کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سال 2014 میں اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا تھا- سرور صاحب برطانیہ کی پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان ای پی اور اسکاٹ لینڈ کے پہلے اقلیتی رکنِ پارلیمنٹ ہیں- چوہدری محمد سرور 2010 تک برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن رہے-

image

کلثوم نواز
وزیرِاعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف نے پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی- اور یہ اعزازی ڈگری نہیں ہے بلکہ یہ انہیں سال 1976 میں “ اردو شاعری میں فطرت نگاری“ کے عنوان پر کی جانے والی ریسرچ پر دی گئی تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In last few years, there has been rise in the trend of awarding politicians with honorary degrees in Pakistan. Public figures as well as people from academia have criticized this practice saying this will devalue intellectualism. The criteria being followed to bestow these honors has been criticized by civil society as they said prestigious national awards and degrees are being given only to politicians and influential bodies.