سام سنگ کے چیف گھناؤنے جرم میں گرفتار

ٹیکنالوجی کی دنیا کی جانی مانی کمپنی سام سنگ کے چیف جے وائی لی کو گزشتہ روز جنوبی کوریا میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی گئی ہے- سام سنگ کے چیف کو مبینہ طور پر گھناؤنی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
 

image

48 سالہ جے وائی لی اپنے ملک کے سب سے امیر ترین خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال لی کو سول ڈیٹینشن سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سام سنگ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے لی کی ضمانت کے حوالے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔
 

image


تاہم سام سنگ گروپ کی جانب سے یہ ضرور کہا گیا ہے کہ ہم عدالتی کارروائی میں سچ کو سامنے لانے کے لئے پوری کوشش کریں گے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung Group chief Jay Y. Lee was arrested on Friday, a South Korean court said, over his alleged role in a corruption scandal that led parliament to impeach President Park Geun-hye. The Seoul Central District Court also rejected a request to issue an arrest warrant for Samsung Electronics President Park Sang-jin, who also heads the Korea Equestrian Federation.