پاکستانی قوم اور ان کے بلند و بانگ دعوے

پاکستان میں ہر کسی کے پاس دعویٰ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے- ان میں بہت سے دعوے علم٬ تجربہ اور معلومات کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں اور باقی سارے چھٹی حس کی بنیاد پر- آپ کو ایسے بےشمار لوگ ملیں گے جو کسی بھی صورتحال میں بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں جیسے ان کو حالات کا پہلے سے علم ہو-

ایسے ہی 6 دعوے ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں جو پاکستانی عوام ضرور کرتی ہے- اگر سب نہیں تو ان میں سے کچھ کے ساتھ تو آپ ضرور اتفاق کریں گے-


مجھے تو پہلے ہی پتہ تھا
یہ وہ افراد ہوتے ہیں جو خود کو عقلِ کُل سمجھتے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اس کے بارے میں پہلے سے جانتے ہیں- اکثر افراد کسی بھی واقعہ پر کچھ ایسے جملہ کہتے سنائی دیتے ہیں “ مجھے تو پہلے ہی پتہ تھا کہ ایسا ہوگا“-

image


کسی بھی فیس بک اکاؤنٹ کے جعلی یا حقیقی ہونے کا دعویٰ
چند افراد آپ کو ایسے بھی دکھائی دیں گے جن کو سوشل میڈیا کے بارے میں سب معلوم ہوتا ہے- اور اکثر یہ افراد آپ کو ایسا دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ “ کونسا فیس بک اکاؤنٹ جعلی ہے یا پھر حقیقی٬ وہ بس صرف ایک نظر میں دیکھ کر بتا سکتے ہیں“-

image


جواب موصول ہونے کی رفتار سے دلچسپی کا اندازہ
پاکستانی معاشرے میں ایسے بھی افراد پائے جاتے ہیں جن کا دعویٰ ہوتا ہے کہ “ ہم تو بندے کے جواب دینے کی رفتار سے معاملے میں اس کی دلچسپی کا اندازہ لگا لیتے ہیں“- چلیں بھئی پورے 2 منٹ ہوگئے جواب نہیں آیا! لگتا ہے کوئی دلچسپی نہیں-

image


فوراً معاملے کی گہرائی تک جاپہنچنے والے لوگ
یہ ایسے افراد ہوتے ہیں جو خود کو دور اندیش سمجھتے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ وہ بات کی گہرائی تک فوراً پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یہ اکثر کسی مسئلے پر کچھ ایسے دعوے کرتے سنائی دیتے ہیں کہ “ مجھے تو ایک منٹ میں ہی پتہ چل جاتا ہے کہ کوئی سین چل سکتا ہے کہ نہیں“-

image


ہونٹوں کے رنگ سے تمباکو نوشی کا پتہ لگانے والے افراد
ایسے افراد تو آپ کو اپنے اردگرد کثیر تعداد میں دکھائی دیں گے جو ہونٹ کالے دیکھ کر فوراً دعویٰ کرنے ہیں کہ “ ضرور سگریٹ پی کر آیا ہوگا! یا پھر بہت زیادہ سگریٹ پیتا ہے“- اب چاہے اس بیجارے کے ہونٹ کسی بیماری کی وجہ سے کالے ہورہے ہوں لیکن اپنے گھر والوں کی نظر میں تو وہ تمباکو نوش بن گیا اور شک کے دائرے میں آگیا-

image


شکل دیکھتے ہی بندہ پہچان جانے کا دعویٰ
ایسے افراد ہمیں اپنے اردگرد بہت بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں کہ جن کا دعویٰ ہوتا ہے کہ “ مجھے سب پتہ ہے کون کیسا ہے؟ یا پھر “ میں شکل دیکھتے ہی بندہ پہچان جاتا / جاتی ہوں“- اب چاہے ان دعوے داروں کو کوئی بھی بےوقوف بناتا رہے لیکن ان کا دعویٰ نہیں بدلتا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In Pakistan, every person has got something to claim, something that they are extremely sure about. Some of those claims are based upon their knowledge, experience, information, and rest just base upon their gut power. You would find so many people claiming so many things when a situation happens, mostly say that they already knew it, some say something else. Here is list of such 6 claims Pakistani people mostly make.