دنیا میں سب سے زیادہ ڈگریاں رکھنے کا اعزاز

اٹلی کے Velletri نامی قصبے میں رہنے والے ریٹائرڈ اسکول ہیڈ ماسٹر نے دنیا میں سب سے زیادہ یونیورسٹی ڈگریاں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ اٹلی بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کی گئی ہیں-

70 سالہ Luciano Baietti اس وقت 15 بیچلر یا ماسٹر ڈگریاں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ 16ویں ڈگری حاصل کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں-
 

image

یقیناً آپ نے کسی بھی ایسے شخص کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا ایک سے زائد کالج سے کوئی ڈگری حاصل کرچکا ہوں لیکن یہ متاثر کن کارنامہ اٹلی کے اس شہری نے کر دکھایا ہے-

اگرچہ Luciano اس عمر میں دن بھر دیگر لوگوں کی مانند گھر اور باغ کے کام سرانجام دیتے تھے لیکن رات کے وقت وہ ایک طالبعلم کا روپ دھار لیتے تھے-

روزانہ صبح 3 بجے جب زیادہ تر دنیا سو رہی ہوتی وہ اپنی کتابیں لے کر بیٹھ جاتے اور ڈیسک لیمپ کی روشنی میں پڑھائی کا آغاز کردیتے-

Luciano کا دعویٰ ہے کہ “ مطالعہ میرے دماغ کو فعال رکھتا ہے جبکہ ہر ڈگری دنیا بھر کے بارے میں میری معلومات میں اضافے کا باعث ہے“-
 

image


Luciano نے پہلا ریکارڈ 2002 میں اس وقت قائم کیا جب انہوں نے 8 ڈگریاں حاصل کرلیں لیکن یہ سلسلہ رکا نہیں- اور فزیکل ایجوکیشن٬ سوشیالوجی٬ لٹریچر٬ قانون٬ پولیٹیکل سائنس فلاسفی اور موٹر اسکلز میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد اگلے 15 سال میں مزید 7 ڈگریاں حاصل کی گئیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Luciano Baietti, a retired school headmaster from the town of Velletri, in Italy, holds the Guinness record for the most university degrees. The 70-year-old currently has 15 bachelors or masters degrees from various universities across Italy, and is getting ready to get his 16th.